🗓️
لاہور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ اپوزیشن میں آ جائیں ورنہ کہیں آپ ہماری تحریک کا نشانہ نہ بن جائیں۔ جے یو آئی (ف) پنجاب کی جنرل کونسل سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہ ہم ایک ادارے کی بالادستی کو تسلیم نہیں کرتے، دیہات میں جا کر لوگوں کو اپنے پسندیدہ لوگوں کو ووٹ دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
انہوں نے خدشہ کیا کہ خدا نخواستہ میں اس ملک کو بنگال کے حالات کی طرف جاتا دیکھ رہا ہوں، پارلیمنٹ کی حیثیت ایک نمائشی ادارے کی ہے جبکہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا کہ میری جماعت کو کہا جاتا ہے کہ فلاں امیدوار کو ہمارے حق میں بٹھاؤ، ہمارے امیدواروں سے پیسے مانگے جاتے ہیں، اگر ہم نے ثبوت پیش کیے تو آپ کیلیے کوئی جائے پناہ نہیں بچے گی۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلیوں سے پارلیمنٹ بنتی رہے گی تو اہمیت کھو بیٹھے گی، ہمیں جمہوریت کے مطابق تسلسل سے چلنے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ اپنی مرضی سے لائی جا رہی ہے تا کہ مغربی مفادات کا تحفظ کرے، جمہوریت کو کفرقرار دینے والوں سے ہم لڑ رہے ہیں لیکن ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، حکمرانوں سے توقع مت رکھیں یہ اپنے مرنے سے پہلے اپنی غیرت دفن کر چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ امریکا افغانستان اور فلسطین میں کردار کے بعد کس منہ سے حقوق کی بات کرتا ہے، امریکا کو معلوم ہے کہ یہی لوگ ہمارے لیے مشکل پیدا کر سکتے ہیں، ہم صرف پارلیمنٹ میں نہیں باہر بھی مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
سید حسن نصر اللہ کی ذہانت زبانزد حاص وعام
🗓️ 1 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج کے آپریشنز برانچ کے سابق سربراہ اسرائیل
اگست
26 نومبر کا احتجاج: 120 پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور، بیان حلفی جمع کرانے کا حکم
🗓️ 20 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
فروری
ریاض صدر کے دورہ سعودی عرب کا منتظر
🗓️ 14 اگست 2023سچ خبریں:لبنان کے ایک تجربہ کار امریکی صحافی رغدے درغام نے حالیہ
اگست
امریکی پابندیوں کا کوئی جواز نہیں، جوہری پروگرام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیر اعظم
🗓️ 24 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر
🗓️ 9 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت
اکتوبر
حزب اللہ کے خوف سے تل ابیب گیس نکالنا بند کردے گا : صہیونی میڈیا
🗓️ 20 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے کل پیر کو اعلان کیا کہ
ستمبر
مولانا نے نواز شریف اور زرداری کے سامنے درد دل بیان کیا
🗓️ 24 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
مارچ
یمن کا امریکی آئل ٹینکر پر میزائل اور ڈرون حملہ
🗓️ 12 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بحیرہ احمر میں ایک
اکتوبر