شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے  شہباز اور حمزہ سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز اور حمزہ پر اٹھارہ فروری کو فرد جرم عائد ہوگی، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طویل تحقیقات کےبعد شہباز ، حمزہ اور دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس میں 18فروری کو فرد جرم عائد ہو گی اور باقاعدہ ٹرائل بھی شروع ہو گا۔14 ہزار بینکنگ ٹرانزیکشنز کو کھنگالا گیا تو حیرت انگیز تفصیلات سامنے آئیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ مقصودشہبازشریف کی مل میں چپڑاسی تھا اور اس کی تنخواہ 25 ہزار روپےتھی ، اس کےنام اکاؤنٹ کھلا پھر4ارب شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں پہنچ گیا، ایسےاوربھی درجنوں دلچسپ وعجیب فراڈشہبازکےمقدمےکاحصہ ہیں، مقدمہ براہ راست دکھانے کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرپشن سے پیسہ بنایا ہوتا تو پاکستان واپس نہ آتا، لندن میں رہنا تھا اس لیے اثاثے بنائے۔اگر عوامی پیسے کا احساس نہ ہوتا تو میں یہی پروجیکٹ کروڑوں میں دیتا۔ قبر میں بھی چلا جاؤں تو حقائق نہیں بدلوں گا۔

مشہور خبریں۔

امریکی طرز کی گستاخی؛ بغاوت کے سفیروں نے لبنان کے ڈیٹرنس ہتھیار پر حملہ کیا

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: امریکی حکومت نے ایک بار پھر لبنان میں اپنے ایلچی

تل ابیب پر میزائل حملہ؛ اسرائیل میں کشیدگی، حزب اللہ کی کارروائیاں جاری

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان سے داغے گئے میزائلوں نے اسرائیل کے مرکزی شہر تل

خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

?️ 13 جون 2025پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف

بلوچستان پاکستان کا حصہ کبھی الگ نہیں ہوسکتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

?️ 2 جون 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی

اسرائیل میں "غزہ جنگ کے خلاف آرٹسٹ” کی پٹیشن کا بڑھتا ہوا استقبال

?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں سینکڑوں دیگر فنکاروں نے "غزہ جنگ کے

راہداریوں کی جنگ

?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم

وزیراعظم اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کیلئے کل قطر روانہ ہوں گے

?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دوحہ

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، 14 مئی کو پنجاب میں انتخابات کا حکم

?️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی ہونے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے