شوال کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عیدالفطر کل بروز ہفتہ منائی جائے گی

چاند

?️

لاہور (سچ خبریں) شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک میں عید الفطر آج بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

سعودی عرب اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ نماز عیدالفطر کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں ہوئے، جہاں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی اور روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، انہوں نے عالمی امن و استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور امت مسلمہ کیلئے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا کی۔

دوسری طرف جارح اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو قبلہ اول مسجد اقصیٰ میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہ دی، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے سائے میں عید منائی جا رہی ہے، ایران میں کل عید منائی جائے گی۔ ادھر ترکیہ، یمن، فلسطین اور عراق میں بھی آج عید منائی گئی ہے، آسٹریلیا میں بھی آج عید ہے، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیسی سڈنی کی مسجد گئے جہاں انہوں نے مسلمانوں کے تہوار میں شریک ہوکر انہیں مبارکباد دی۔

امریکا میں بھی عیدالفطر آج منائی جائے گی، برطانیہ سمیت یورپ بھر میں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے آج عید منانے کا اعلان کیا۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں عیدالفطر آج مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، جس کے لیے شہر بھر کی مساجد اور مخصوص مقامات پر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

مرکزی عید اجتماع ماسکو کی جامع مسجد میں منعقد ہوا، جہاں روس کے مسلمانوں کے روحانی پیشوا شیخ راویل گائنت الدین نے خطبہ دیا اور نمازِ عید کی امامت کی، نمازِ عید صبح 7 بجے ادا کی جائے گی۔

اس کے علاوہ تاریخی مسجد، میموریل مسجد "شہداء” اور دیگر مساجد میں بھی عید کے بڑے اجتماعات ہوں گے، جبکہ حکومت کی جانب سے نمازیوں کی سہولت کے لیے اضافی مقامات بھی مختص کیے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی خاندان: قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ ایک معاہدے تک پہنچنا ہے

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ نے مغربی ایشیا کے امور

نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہریوں کے خلاف بمباری کی شدت اور

پشاور ہائیکورٹ: گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم

?️ 14 اکتوبر 2025پشاور: (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4

اپوزیشن حکومت گرانے کے چکر میں اگلے5 سال بھی گزارے گی

?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری میں کہا

الیکشن کمیشن کسی جماعت میں تفریق نہ کرے، شیری رحمٰن

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شیری رحمٰن نے کہا ہے

امریکہ کا لبنان میں حزب‌الله کے خلعِ اسلحہ ہونے پر زور

?️ 27 اگست 2025امریکہ کا لبنان میں حزب‌الله کے خلعِ اسلحہ ہونے پر زور  امریکی

اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا معاملہ، نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کردیا

?️ 10 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے بین

مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری

?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے