?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دو دہشت گرد ہلاک جبکہ پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا
انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت کرد ہلاک ہوگئے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کے ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد اسپین وام میں فعال تھے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے مقابلے میں نائک نزاکت حسین شہید ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ شہید ہونے والا 32 سالہ جوان اٹک کا رہائشی تھا۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔
سیکیورٹی فورسز کو میر علی میں ایک کمپاؤنڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کا علم ہوا تھا، جس پر جیسے ہی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا، دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔
اس سے قبل یعنی 2 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے پاک-افغان سرحد کے قریب لوئر دیر میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیرستان خاص طور پر اس کے شمالی حصے میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، جس میں سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے تاہم اس دوران کئی جوانوں نے مملکت خداداد کی خاطر جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔
قبل ازیں 24 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی او خیسور میں کارروائی کرکے دو اہم کمانڈروں سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
18 جنوری کو خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سجنا گروپ کے سرگرم اراکین اور آئی ای ڈی ماہر، دہشت گردوں کے ٹرینر، موٹی ویٹر تھے اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
اس سے قبل 15 جنوری کو میرعلی سب ڈویژن کے علاقے عزیز خیل میں چیک پوسٹ کے قریب سیکیورٹی اہلکار پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں لانس نائیک عباد علی نے جام شہادت نوش کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
میکرون کے خلاف 100,000 افراد کا احتجاج
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی پالیسیوں کے خلاف بائیں بازو
ستمبر
امریکی حکام اسرائیل کے حملوں کا حصہ
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نیوز چینل نے بدھ کی شام کو خبر
نومبر
ایران کے خلاف ڈیٹرنس پیدا کرنے میں بائیڈن کی ناکامی: گلوبل ٹائمز
?️ 18 جولائی 2022سچ خبریں: گلوبل ٹائمز امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ
جولائی
وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو
دسمبر
بھارت اور اسرائیل ہمارے ملک کو کمزور کرنا اور ٹوڑنا چاہتے ہیں۔عمران خان
?️ 3 جون 2022بونیز(سچ خبریں)سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سازش کے تحت
جون
صیہونیوں کی ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:جبکہ کئی عرب ممالک فلسطینیوں کے جبری انخلاکے خلاف اپنی
مارچ
چین اور جاپان کے درمیان تائیوان کے حوالے سے کشیدگی میں اضافہ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: جاپانی وزیر نے تائیوان کے بارے میں اپنے متنازعہ بیان کے
نومبر
امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے
اگست