?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان بھارت کے خلاف سخت ایکشن نہیں لے سکتا کیوں کہ یہ اُن کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں، سخت ایکشن صرف ایک شخص لے سکتا ہے اور وہ عمران خان ہے لیکن میرا لیڈر جیل میں بند ہے، میں اپوزیشن لیڈر ہوں میں نے اپنے لیڈر سے ہدایات لینی ہیں کیوں کہ ہم جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں، بھارت کی مودی حکومت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ہے، ہم اڈیالہ جاتے ہیں تو وہاں پر حوالدار کھڑا ہوتا ہے وہ کہتا ہے کرنل بیٹھا ہوا ہے وہ کہہ رہا ہے اندر نہ آنے دیں۔
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام عائد کیا کہ شریف خاندان جب بھی اقتدار میں آتا ہے ملک کی سالمیت خطرے میں پڑ جاتی ہے، نواز شریف 1997ء میں وزیراعظم اور میرے والد وزیرخارجہ تھے تو بھارت کا Mig 25 اسلام آباد کے اوپر اُڑا اور دو سانک دھماکے کیے، میرے والد نے ایئرچیف کو کہا کہ فائٹر جیٹس دہلی کے اوپر سے اڑا سکتے ہیں تو انہوں نے وزیراعظم کی اجازت مانگی تو نواز شریف کی کانپیں ٹانگ گئی تھیں، اسی طرح ایٹمی دھماکوں میں میرے والد سمیت پانچ لوگ تھے جنہوں نے کہا ایٹمی دھماکے ہوں گے، وزیراعظم صبح کلنٹن سے بات کر رہے تھے کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں تو میرے والد نے کہا کہ نیوکلیئر ڈیوائسز سیل ہوچکی ہیں اب چاغی میں دھماکے ضرور ہوں گے تو اس طرح دھماکے ہوئے۔
اس موقع پر عمر ایوب خان سے سوال کیا گیا کہ ’قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آج کیے جانے والے فیصلوں میں آپ اپنے وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہوں گے؟‘ اس کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ’نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کا ہمیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اپوزیشن لیڈران کو علم ہی نہیں، ملک کو اس وقت متحد صرف ایک شخص عمران خان کر سکتا ہے آپ نے اُسے جیل میں بند رکھا ہوا ہے اور رابطہ نہیں ہونے دیا جا رہا، اختر جان مینگل، ماہرنگ بلوچ معاملہ، پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کو آپ نے بند رکھا ہوا ہے، کون سے ملک کی اور کونسی نیشنل سیکیورٹی کی بات آپ کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کشمیریوں کے خون کی سودے بازی نہیں ہو سکتی:وزیر اعظم
?️ 30 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عوام سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا
مئی
اسرائیل مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی کا گڑھ ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 7 مئی 2021سچ خبریں:آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی یوم قدس کے موقع پر
مئی
وزارتِ عظمیٰ کے لیے 6 امیدوار زیرِ غور:عراقی ذرائع ابلاغ
?️ 24 دسمبر 2025 وزارتِ عظمیٰ کے لیے 6 امیدوار زیرِ غور:عراقی ذرائع ابلاغ عراق کے
دسمبر
سعودی عرب کا ایران کے بارے میں تازہ ترین موقف
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں
اگست
روس کے یوکرین کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی اہم وجہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے یوکرین کے صدر کے ساتھ مذاکرات
جولائی
سعودی دروازے اسرائیلیوں کے لیے کھلے ہیں: اسرائیل گلوبز
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:صہیونی خبر رساں ذرائع نے کہا ہے کہ باوجود اس کے
مئی
یمنی انصاراللہ نے سعودی عرب کو اہم مشورہ
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن
اگست
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مارا
?️ 7 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے
دسمبر