?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ شدت پسندی کےخلاف آوازوں کو بلند ہونا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہاتھوں بھارت کی تاریخی ہار پر کشمیر میں جشن مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔پاکستان نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے چمچوں نے مسلمانوں کو ذہنی، جسمانی اذیت پہنچائی، اس کی مذمت کرنی ہوگی۔ خیال رہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے اتوار کو بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنے حریف سے پہلی بار فتح حاصل کی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر تاریخی جشن منایا گیا، بھارت کو 10 وکٹ سے شکست بہت بڑی فتح ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ میرا فائنل کل ہی ہوگیا، میرا ورلڈ کپ کل ہی تھا جو پاکستان نے جیت لیا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ میچ دیکھنے کے لیےساڑھے چارلاکھ کا ٹکٹ لیا،اتنے منہگے ہوٹل میں رکا، میچ دیکھے بغیروزیراعظم کے حکم پر واپس آیا، جیت کے بعد میرے پیسے وصول ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کوشکست دے کرپاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہے ، میرا ورلڈ کپ کل ہی ہوگیا، اب کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہوتا ہے، جو دس وکٹوں سے بھارت کو شکست دی 74 سال میں اس سے بڑی شکست نہیں دی، پاکستان نےبھارت کو چنے چبوائے اور 10وکٹوں سے شکست دی ، یہ فتح تقاضا کرتی تھی کہ جشن منائیں۔
مشہور خبریں۔
عراقی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 5 داعشی دہشتگرد ہلاک
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے دیالی صوبے کے شمال مشرق میں مقامی ذرائع نے
ستمبر
رتوڈیرو میں دو گروپوں کی کھلے عام فائرنگ کے بعد پولیس و رینجرز کا مشترکہ آپریشن
?️ 2 جون 2024لاڑکانہ: (سچ خبریں) لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں دو گروپوں میں تصادم
جون
غزہ کی صورتحال،یورپی یونین کی زبانی
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے غزہ کی
جنوری
تل ابیب جلد ہی حیران رہ جائے گا / بہادر آدمی کی واپسی
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:شام کے صدر اور یوکرین کے صدر کی موجودگی میں عرب
مئی
غزہ کی تازہ ترین صورت حال
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:انصار کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب عبدالقدوس الشہری نے کہا کہ
نومبر
گورنر سندھ کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے
نومبر
جان بوجھ کر سیاسی افراتفری کی کوشش کی گئی، اتحادی حکومت نے سازشوں کو دفن کیا، وزیراعظم
?️ 26 مئی 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں
مئی
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی میں ایک بار پھر ریکارڈ بیٹ
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:ایک نئے سروے کے مطابق بائیڈن کی مقبولیت میں ہونے والی
نومبر