?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر شبلی فرازنے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے ای وی ایم کی تعداد بھی بتادی ہے۔
ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران سے ملاقاتیں ہوئیں، ای وی ایم کے معاملے کی بحث اب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، اگلے ہفتےالیکشن کمیشن کو مخصوص تعداد میں ای وی ایم فراہم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات میں مسترد ووٹوں کی تعداد 2 لاکھ 34 ہزار تھی، جہاں کے نتائج بھی تاخیر سے ملے، کے پی بلدیاتی انتخابات میں ضائع شدہ ووٹوں کی تعداد وکٹری مارجن سے بھی زیادہ تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ضرور ہوگا، بلدیاتی انتخابات پنجاب میں بھی آنے والے ہیں، پنجاب حکومت اور چیف سیکریٹری کو ایڈوائس دی ہے کہ ای وی ایم کیلئے انتظامی امور ترتیب دیں۔
شبلی فراز نے کہا کہ امید ہے پنجاب میں بھی بلدیاتی انتخابات ای وی ایم کے ذریعے ہوگا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اب عملی طور پر استعمال کرنے کی طرف جارہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے انتخابات شفاف بنانے میں مدد ملے گی، وزیراعظم ہمیشہ صاف شفاف انتخابات کی بات کرتے ہیں، جو ای وی ایم سے ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی ای وی ایم کے استعمال کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کرے گی، صاف اور شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ای وی ایم کیلئے قانون سازی ہوچکی ہے، اب عملدرآمد کی طرف جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ایک بھی ووٹ ضائع نہیں ہونا چاہیے، اپوزیشن کو ای وی ایم سے متعلق تنقید برائے تنقید کرنا ختم کرنا چاہیے، ٹھپے برائے ٹھپے کا دور گیا، موجودہ دور ٹیکنالوجی کا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن سے بات چیت کرنے کو تیار ہیں، آئندہ عام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے بہتر کیا ہوسکتا ہے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے لیے آئی ووٹنگ استعمال ہوگی۔شبلی فراز نے کہا کہ اگلے ماہ کی شروعات میں آئی ووٹنگ کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی، ووٹنگ کی رجسٹریشن کھلی ہوئی ہے، امید ہے سمندر پار پاکستانی اپنے ووٹ رجسٹر کرا رہے ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
مقتدی صدر کا سیاست سے کنارہ کشی کرنے کا اعلان
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:عراق کی صدر تحریک کے سربرہ مقتدی صدر نے سیاست کی
اگست
گوادر میں خودکش حملہ، چین نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 21 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) گوادر میں ہونے والے خودکش حملے کے بارے
اگست
کیاجنوبی کوریا ایٹمی بم بنانے جا رہا ہے؟
?️ 11 اکتوبر 2021سچ خبریں: شاید اس اتحاد کو بچانے کا واحد راستہ جنوبی کوریا
اکتوبر
السنوار کے قتل پر امریکی اور صہیونی حکام کا رد عمل
?️ 18 اکتوبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی جانب سے یحییٰ السنوار کے قتل کے
اکتوبر
صیہونی عرب اتحاد کے پس پردہ مقاصد
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت اور خلیج فارس کے شیوخ کے درمیان متعدد فوجی
فروری
عدالت سے شہباز شریف کو ایک اور ریلیف مل گیا
?️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل
جون
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری کا اجراء کا کردیا
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے ٹیکس ڈائریکٹری
جنوری
ای وی ایم کی مخالفت نہیں کی، جلدبازی میں پورا الیکشن متنازع نہیں بناسکتے، چیف الیکشن کمشنر
?️ 7 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہے
دسمبر