شاہ محمود قریشی کا9مئی مقدمات میں 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

?️

لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنماء شاہ محمود قریشی کا9مئی کے 9مقدمات میں 9روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے گزشتہ روز محفوظ کئے جانے والا فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش سے متعلق رپورٹ 5 جون کو عدالت کے روبرو پیش کی جائے۔

شاہ محمود قریشی سے ویڈیو لنک کے ذریعے تفتیش کی جائے۔تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور پیغامات جاری کئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی سے تفتیش مکمل کرنی ہے۔عدالتی فیصلے میں یہ بھی کہا کہ ملزم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھیجوا دیا گیا ہے۔

پراسکیوشن نے شاہ محمود قریشی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

یاد رہے کہ لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 8 مقدمات میں گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق لاہور پولیس کی خصوصی ٹیم شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرنے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچی تھی جہاں تفتیشی ٹیم نے عدالت سے ملزم شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی ۔تاہم عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث شاہ محمود قریشی کو لاہور منتقل کرنے سے منع کر دیا تھا۔

لاہور پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کی استدعا پر عدالت نے شاہ محمود قریشی کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔تفتیشی ٹیم نے شاہ محمود قریشی کا اڈیالہ جیل میں ہی بیان ریکارڈ کیاتھا۔ شاہ محمود قریشی ویڈیو لنک کے ذریعے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔شاہ محمود کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں ترجمان تحریک انصاف نے کہا تھاکہ  پی ٹی آئی رہنماء کی کسی بھی مقدمے میں گرفتاری کا کوئی جواز نہیں۔جن مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے ان میں عدالت نے انہیں ضمانت دے رکھی تھی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کی جانب سے ایک نئے اسکینڈل کا اعلان

?️ 25 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس نیٹ ورک نے انکشاف کیا کہ ریپڈ

مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش

?️ 14 فروری 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد

صیہونیوں کو مغربی کنارے سے بچانے کا کام مراکش کے سپرد

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مسائل کے مراکشی تجزیہ کار نے اس ملک کی مسلح

سال 2023 میں پاکستان سیاحت کیلئے بہترین ملک قرار

?️ 30 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے عالمی سیاحتی ادارے نے پاکستان

اسد قیصر کا بہت بڑا الزام

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے الزام عائد

خواتین کی جسامت کو جنسیت کا رنگ نہ دیا جائے: اشنا شاہ

?️ 29 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ اشنا شاہ کا کہنا ہے کہ خواتین کی جسامت

علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی

?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے