?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں بکا ہوا اپوزیشن لیڈر قراردے دیا اور کہا یہ استعفیٰ واپس لیں گے اور لیڈرآف دی اپوزیشن رہیں گے۔ قائدحزب اختلاف نےجواسٹیٹمنٹ دیااس پرافسوس ہوا۔ بل نیشنل اسمبلی میں پیش کیاگیا رات کی تاریکی میں نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کل سےایوان میں اسٹیٹ بینک ترامیم پربحث ہو رہی ہے، اسٹیٹ بینک کوآٹومینس بنانامعاشی ذمہ داریوں کیلئےہے ، پیپلزپارٹی ،ن لیگ اپناریکارڈدیکھ لےدونوں نےترامیم کی ہیں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومتیں اپنے مقاصد کیلئے اس ادارے کو استعمال کرتی تھیں، یہ کہنا اسٹیٹ بینک کو کسی کی غلامی میں دے دیا گیا درست نہیں ، اسٹیٹ بینک آج اورکل بھی اس ایوان کےتابع رہےگا ، اسٹیٹ بینک مثبت تجاویزپرہم عمل پیراہونےکی کوشش کرتےرہیں گے۔
یوسف رضا گیلانی کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قائدحزب اختلاف نےجواسٹیٹمنٹ دیااس پرافسوس ہوا، آپ نےرول کےمطابق اپنااستحقاق استعمال کیا، رولزسےہٹ کرکوئی بات کی ہوتی توضروراس پربات کرتے ، پھرانہوں نےغیرحاضری کی وضاحتیں پیش کیں، پوراپاکستان ،اپوزیشن کےبہت سے حلقے وضاحتوں سےمطمئن نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتےہیں رات کی تاریخی میں یہ بل پیش کیاگیا، جیسے یہ بالکل بے خبر تھے یہ بل نیشنل اسمبلی میں پیش کیاگیا، قومی اسمبلی میں انکی جماعت نےاس بل پراپنامؤقف پیش کیا، جب بل قومی اسمبلی سےپاس ہواتوفطری عمل ہےسینیٹ میں آناتھا، یہ اتنےمعصوم بےخبرکیوں تھےکہ انہیں اس بات کاعلم نہیں تھا؟وزیر خارجہ نے کہا آئی ایم ایف کا بورڈ ایک تاریخ کااشارہ دے چکاتھا، یہ اتنےمعصوم،لاعلم کیوں تھےجوکہہ رہےہیں اطلاع نہیں دی گئی، آپ دوسروں کی حاضری یقینی بنانے کی کوشش کرتے، خود غیر حاضرہو جاتےہیں۔
شاہ محمود قریشی نے یوسف رضا گیلانی کے بطور اپوزیشن لیڈر استعفیٰ پر کہا کہ پوری قوم ششوپنج میں ہےکہ ماجرہ کیاہے، وہ فرماتے ہیں مجھے بلا کر خود موجود نہیں تھے، میں آیا دفتر گیا تو خالی تھا جبکہ سینیٹر دلاور کہتے ہیں ان کے دفتر گیا مگر یہ دکھائی نہیں دیئے لیکن شبلی فراز،اعظم سواتی ،شوکت ترین مجھ سے ملے، مجھے ان کے دلائل میں وزن لگا ، ان کے قائل پرنے میں نے ووٹ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ معزز ایوان لاعلم ہے کہ اپوزیشن لیڈر کس طرح ووٹ خرید کر منتخب ہوئے، ان کے صاحبزادے کی ویڈیوز میڈیا پر چلتی رہی یہ ووٹ خریدتے رہے، اکثریت ن لیگ کی اور یہ قائد حزب اختلاف کیسے بن گئے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ن لیگ کیساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا، جمعہ کو بھی ہوا آئندہ بھی ہونیوالاہے، وضاحت کریں راتوں رات ان کےپاس تبدیلی کیسےآگئی، اکثریت ان کی نہیں اکثریت ن لیگ کی ہے، انھوں نے جھوٹ بولا کہ میں اپوزیشن لیڈر نہیں بنناچاہتاہے، لکھ لیں ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا یہ اب بھی اپوزیشن لیڈررہیں گے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پیشگوئی کررہاہوں بہت سی باتوں کی وضاحت میں نہیں جاتا، یہ ایک لمباکھیل ہےیہ ایک دوسرےکوپراناجانتےہیں، انہوں نےکہا تھا میں لیڈرآف دی اپوزیشن نہیں رہنا چاہتا، یہ رہیں گےیہ استعفیٰ واپس لیں گےیہ ڈرامہ تھا، ہاتھی کےدانت دکھانےکےاورکھانےکےاورہیں۔
انھوں نے یوسف رضا گیلانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ایک بکا ہوا اپوزیشن لیڈر ہے کیا آپ کو دکھائی نہیں دیتا، آپ کواپنی صفوں میں رضا ربانی جیسا منجھا ہوا پارلیمنٹیرین دکھائی نہیں دیتا، کیا ان کو ایک کمپرومائز، بکا ہوا لیڈرآف دی اپوزیشن دکھائی نہیں دیتا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ارکان کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا اعلان
?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ نومنتخب آزاد
فروری
پنجاب میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے
?️ 9 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چینی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں
نومبر
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت باقی رہ گئی ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ
جولائی
یمن جیل پر فضائی حملہ اورعالمی رہنماؤں کی خاموشی
?️ 24 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کی جیل پر فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک
جنوری
روس اور یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی تھنک ٹینک فار اسٹڈی آف وار نے پیر کو اپنی
جنوری
مغرب نے مشرق وسطیٰ کو ایک بڑی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:پیر کی شام، ماسکو میں روس کی بین الاقوامی نمائش میں
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کو نقصان
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: آج روس کی وزارت خارجہ نے بھی غاصب صیہونیوں کی
اگست
مأرب کی آزادی سعودی اتحاد کی سب سے خوفناک شکست ہوگی؛فرانسیسی اخبار
?️ 1 مارچ 2021سچ خبریں:ایک فرانسیسی اخبار نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ذریعہ
مارچ