?️
(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم کی شاندار جیت پر سابق کرکٹرز نے قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ پاکستان کا ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
قومی ٹیم کی جیت ٹوئٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جب کہ صدر اور وزیر اعظم سمیت اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات نے بھی ملک و قوم کو مبارک باد پیش کی۔
پاکستان کی جیت کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتانوں اور مشہور کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا اور ٹیم سمیت پوری قوم کو مبارک باد دی۔
جن سابق کرکٹرز نے بابراعظم اور محمد رضوان پر کڑی نکتہ چینی کی تھی وہ بھی ٹیم کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے، کپتان اور رضوان کی جوڑی نے اہم وقت میں فارم میں واپسی کی اور ٹیم کو فائنل تک پہنچا دیا۔
پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور محمد رضوان کو 57 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قومی ٹیم 13 نومبر کو میلبرن میں فائنل کھیلے گی اور مخالف ٹیم کا فیصلہ 10 نومبر کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں ہوگا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پاکستان نے بھارت کو صرف ایک مرتبہ شکست دی ہے اور وہ شکست دینے والی ٹیم کے ہیرو بابراعظم اور محمد رضوان ہی تھے اور اب ٹیم سے امیدیں وابستہ کی گئی ہیں کہ وہ فائنل میں بھارت ہو یا انگلینڈ جیت پاکستان کی ہوگی۔
ورلڈ کپ 1992 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے والے قومی ٹیم کے کپتان عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر ٹیم کو مبارک باد دی۔
انہوں نے لکھا کہ ‘بابراعظم اور ٹیم کو عظیم کامیابی پر مبارک ہو’۔
سابق کپتان وسیم اکرم ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران جب ٹیم کی کارکردگی ناقص رہی تو سخت تنقید کرتے رہے تاہم سیمی فائنل میں شان دار فتح پر ٹیم کو مبارک باد دی۔
وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ‘بہترین کارکردگی پر پاکستانی ٹیم اور تمام پاکستانیوںکو مبارک باد اور اب فائنل میں محظوظ ہوں’۔
سابق کپتان وقار یونس کی خوشی ان کے ٹوئٹ سے چھلک رہی ہے اور انہوں نے میچ سے پہلے کیا گیا اپنے ٹوئٹ کا بھی جواب دیا، جس میں انہوں نے بابراعظم اور محمد رضوان کی بہترین کارکردگی کی پیش گوئی کی تھی۔
وقار یونس نے ٹیم کی جیت پر لکھا کہ ‘الحمداللہ، پوری قوم کو مبارک ہو، ہم فائنل میں پہنچ گئے ہیں’۔


مشہور خبریں۔
تنازع کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں، مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 3 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے
جون
کیا نااہل شخص پارٹی سربراہ رہ سکتا ہے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے کاغذات
مارچ
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بڑا بیان، بھارت سیخ پا ہوگیا
?️ 30 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان
مئی
میں ایک صیہونی اور اسرائیل کی زبردست حامی ہوں:برطانوی وزیر اعظم
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:انگلستان کی وزیر اعظم نے اس ملک کی پارلیمنٹ کے یہودی
اکتوبر
بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر، ایک دن میں لاکھوں کیسز سامنے آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید متاثر
?️ 6 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس قابو سے باہر ہوچکا
اپریل
اومیکرون کے پھیلنے سے یورپ اور امریکہ دباؤ میں
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں: یورپ اور ریاستہائے متحدہ میں وبا پھیلتی دکھائی دیتی ہے،
جنوری
بتدریج جنگ بندی، غزہ کے لیے امریکہ کا نیا اقدام
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیل ہیوم نےاخبار کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ
اپریل
رواں سال میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی فلسیطنیوں کے اعداد و شمار
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں کی تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ
اپریل