?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کی بطور اپوزیشن لیڈرز نامزدگی عمران خان کا درست فیصلہ ہے۔
اے بی این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شاید جیل سے یہ پہلا درست فیصلہ کیا ہے کیوں کہ محمود خان اچکزئی نے بھرپور سیاست کی ہے جس سے آپ اختلاف بھی کرسکتے ہیں لیکن انہوں نے ہمیشہ اصول اور آئین کی بات کی، میں ان سے سو اختلاف کرسکتا ہوں لیکن 35 سال سے میں دیکھ رہا ہوں کہ محمود خان اچکزئی صرف آئین کی بات کرتے ہیں۔
ایک سوال پر سابق وزیراعظم نے جواب دیا کہ میں عام طور پر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی حمایت نہیں کرتا کیوں کہ میں اس بات کا حامی رہا ہوں کہ منتخب آدمی کیلئے پارلیمان کو چھوڑنا مناسب نہیں لیکن آج مسئلہ یہ ہے کہ اسمبلیوں میں بیٹھے لوگ عوام کے منتخب کردہ نہیں ہیں اور جو آج پارلیمان کا حال ہے اُس میں بیٹھنے سے بہتر ہے نہ بیٹھیں اور میں بہت تکلیف سے یہ گزارش کرتا ہوں کی آج کی پارلیمنٹ میں نہ بیٹھنا یہاں بیٹھنے سے بہتر ہے، اس طرح کم از کم اس ملک میں جو خرابیاں ہوں چکیں اور جو ہوں گی ان کا حصہ تو آپ نہیں بنیں گے۔
شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ ایک سروے ہوا ہے جس میں اس ملک کے 82 فیصد لوگ موجودہ الیکشن کے نظام کو قبول نہیں کرتے، جو سمجھتے ہیں یہ صاف شفاف الیکشن نہیں ہیں یہ قانون کے مطابق نہیں اور نہ ہی ہمارے مسائل کا حل ہیں لیکن عوام کی اس رائے کو اہمیت ہی نہیں دی جارہی، ضمنی انتخابات جس طرح سے پیدا کیے گئے ہیں اس کے لیے لوگوں کو دی سیٹ کروایا گیا، یہ تماشے ہم نے ماضی میں بہت دیکھے ہیں اب تو بغیر دیکھے بھی پتا چل جاتا ہے کہ اس کے پیچھے کیا ہورہا ہے۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 92 تک پہنچی
?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس میں اسرائیلی فوج
دسمبر
گوگل کروم میں نئے فیچر کا اضافہ کر دیا گیا
?️ 13 نومبر 2021لندن (سچ خبریں) گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں ایک کارآمد
نومبر
فلسطین کی آزادی کے اعلان کو 33 سال گزر چکے ،آزاد ریاست کے قیام میں رکاوٹیں
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:آج فلسطین کی آزادی کی دستاویز پر دستخط کی 33 ویں
نومبر
ملک میں سب کو عدل و انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، وزیراعظم
?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں آئین و قانون
مئی
ترکی اور اردگان کے سب سے اہم حریف کو ختم کرنے کا منظرنامہ
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: ترکی میں ان دنوں حکومت اور حزب اختلاف کی سب
فروری
عوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام
مئی
اردن کے بادشاہ اور فرانس کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون
صیہونی بستیوں میں حماس کے راکٹ حملے اور خطرے کے سائرن
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں اسرائیلی فوج کے
ستمبر