?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے آئندہ انتخابات سے متعلق اپنی حکمت عملی بتا دی۔سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ن کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑوں گا،اپنے حلقہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ الیکشن کا شیڈول آنے سے پہلے ہی انہیں متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
فیض آباد دھرنے کے دوران مجھ پر کسی نے دبائو نہیں ڈالا،کل فیض آباد کمیشن کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دوں گا،ابھی تک کوئی نوٹس ہیں ملا صرف ایک فون آیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بحیثیت وزیراعظم مجھے کوئی رکاوٹ نہیں تھی میں اپنے ہر فیصلے کو اون کرتا ہوں۔
ملک سے آٹو میٹک اسلحہ ختم کرنا چاہتا تھا جو نہیں کرسکا،دبائوبرداشت کر سکتے ہوں تو عہدہ لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ تعلق کو اثاثہ سمجھتا ہوں، پر امید ہوں قائم رہے گا۔بلاول کوتجربہ حاصل کرنے میں وقت لگے گا۔ الیکشن سے پہلے ملکی معاملات کا حل ڈھونڈا جائے،ملکی معاملات حل کئے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ اس پر خود نظر ثانی کرلے تو ان کی عزت میں اضافہ ہوگا کہ انہوں نے اپنی غلطی کی درستگی کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی وقت نہیں لگتا ایک منٹ کی بات ہے، انہوں نے ایک دن میں فیصلہ کرکے پورے ٹائم ٹیبل دیے ہیں۔ انہوں نے پوچھا کیا اپیل کا حق آئین کا حصہ ہے یا نہیں؟ نواز شریف کس قانون کے تحت اپیل لے کر جائیں گے کہ انہیں نااہل کیا گیا۔ ’وہ فیصلہ فائنل ہوچکا ہے، اس میں کوئی اپیل ہی نہیں تھی، اب سپریم کورٹ ہی اپنے اس فیصلے کو ریویو (نظر ثانی) کرسکتا ہے، سوموٹو پاور تو انہوں نے رکھی ہوئی ہے، کریں ان فیصلوں کو درست کریں ان فیصلوں کو‘۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ’میں یہ کہتا ہوں سپریم کورٹ خود اپنی ساکھ بحال کرے، وہاں جج موجود ہیں کیا وہ فیصلے پڑھتے نہیں ہیں؟ ان کو پتا نہیں ہے کہ فیصلے کیا ہیں؟ ان کو پتا نہیں ہے کہ فیصلے غلط ہیں؟‘


مشہور خبریں۔
ترکی کا 2023 تک ملکی ساخت کے لڑاکا طیاروں کی رونمائی کرنے کا اعلان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت نے
جنوری
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
?️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پہلی بار مقبوضہ کشمیر میں پولنگ
?️ 19 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) انتہاپسند بھارتی حکومت کی جانب سے اگست 2019 میں
اپریل
مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کو درپیش چیلنجز؛ بی بی کی اقتدار بچانے کی کوششیں
?️ 12 اپریل 2025 سچ خبریں:نیتن یاہو جو حریدی یہودیوں کی فوجی خدمات سے متعلق
اپریل
گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر 9,300 راکٹ فائر کیے گئے
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر
جولائی
امریکہ نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے پر زور دیا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: جمعہ کو مسجد الاقصی میں غاصب صہیونیوں اور فلسطینیوں کے
اپریل
بائیڈن کی مقبولیت میں کمی / امریکی اس کی کارکردگی سے ناخوش
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں: حالیہ مارننگ کنسلٹ پول کے نتائج سے پتہ چلتا ہے
دسمبر
امریکا: ٹرمپ کے بٹ کوائن ریزرو کو ’ڈیجیٹل فورٹ ناکس‘ کا نام دے دیا گیا
?️ 18 مارچ 2025سچ خبریں: اگرچہ امریکا میں ’اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو‘ کی تشکیل صدر
مارچ