سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا: فرخ حبیب

سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا ہے، وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران کچھ لوگ تصویریں ڈھونڈنے پر لگے ہوئے تھے، جہاں پاکستان کے مفاد کی بات ہو وہاں اپنی چھوٹی سوچ سامنے نہیں لایا کریں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ تصویریں، ویڈیو اور مشترکہ اعلامیہ سامنے آگیا ہے، چھوٹی سوچ، ایجنڈے اور ذاتی عناد کو آگے نہیں لانا چاہیے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سی پیک میں سب سے زیادہ کام ہماری حکومت میں ہوا، سی ای سی نے وزیراعظم کو چین کے کامیاب دورے پر مبارک باد دی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ لوٹ کھسوٹ کا ٹولہ تیتر بٹیر کے ناشتے کرتے نظر آرہا ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کبھی اتنی ملاقاتیں نہیں ہوئیں، یہ سارا ٹوپی ڈرامہ عوام اور میڈیا نے دیکھا ہے، ان کے پاس کیا ایجنڈا ہے، کیا پاکستان کے مفاد کا ایجنڈا ہے۔ فرخ حبیب نے کہا کہ سی ای سی اجلاس میں پارٹی امور کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام کو حکومت کی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر مملکت  نے کہا کہ ملک بھر میں ترقیاتی منصوبے جاری ہیں، وزیراعظم سیاسی حکمت عملی کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، پارٹی کے صوبائی صدور اضلاع میں کنونشن منعقد کریں گے۔وزیر مملکت  نے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے شہری 10 لاکھ تک کا علاج کرواسکیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

سندھ: ویکسین کی قلت کے باعث آج ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ

🗓️ 20 جون 2021کراچی (سچ خبریں)محکمہ صحت کے مطابق کراچی کے متعد دسینٹر ز میں

لاس اینجلس آگ کی لپیٹ میں؛بائیڈن کا اٹلی کا دورہ منسوخ

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:کالیفورنیا میں بڑھتی ہوئی جنگلاتی آگ کی شدت کے پیش نظر

لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی

🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس

صدر زرداری نے پیکا قانون پر اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کی، مولانا فضل الرحمٰن

🗓️ 31 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

سندھ میں گذشتہ ماہ میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

🗓️ 2 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ

یمنی عوام کا غزہ کے لیے اسلامی ممالک سے مطالبہ

🗓️ 2 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے یمن کے عوام

صیہونی حکومت کا 4 جاسوسوں کی گرفتاری کا دعویٰ

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:   صیہونی اخبار Haaretz کی ویب سائٹ نے بدھ کے روز

مسجد اقصیٰ کی کشیدہ صورتحال کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس

🗓️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے اطلاع دی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے