سی پیک معاہدوں پر آئی ایم ایف نے پاکستان سے نظرثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)آئی ایم ایف نے پاکستان سے سی پیک معاہدوں پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ چینی پاور پلانٹس کو 3 کھرب روپے کی ادائیگی سے پہلے سی پیک کے تحت کیے گئے توانائی کے منصوبوں پر ازسرنو بات چیت کی جائے ، آئی ایم ایف نے اس حوالے سے ادائیگی شیڈول بھی طلب کرلیا ۔

انگریزی روزنامہ ’ ایکسپریس ٹریبیون‘نے باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے چینی آئی پی پیز کو ادائیگیوں کا معاملہ اٹھایا گیا ہے اور اس خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ معاہدوں پر آئی پی پیز سے دوبارہ مذاکرات کیے جائیں ، اس ضمن میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی سی پیک پاور پلانٹس کے ساتھ 1994ء اور 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت قائم کردہ پاور پلانٹس کے مساوی برتاؤ کیا جائے۔

رپورٹ سے معلوم ہوا ہے آئی ایم ایف کو شبہ ہے کہ چینی آئی پی پیز پاکستان سے زائد نرخ وصول کررہے ہیں چنانچہ ان معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاہم آئی ایم ایف کی اس شرط نے حکومت کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے کیوں کہ آئی ایم ایف کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چین ماضی میں آئی پی پیز کے معاہدوں کی شرائط پر نظرثانی یا دوبارہ بات چیت سے انکار کرچکا ہے ۔

علاوہ ازیں جنگ اخبار نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مشکل ترین مذاکرات جاری ہیں جہاں آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالرز کے پروگرام بحالی کے لیے چار سے پانچ پیشگی شرائط کا عندیہ دیا ہے ، پاکستان اور آئی ایم ایف نمائندگان کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے جن میں پاکستانی حکام نے بجٹ 2022-23 کی اہم تفصیلات کا تبادلہ کیا جب کہ آئی ایم ایف نے پیشگی شرائط سامنے رکھیں۔

مشہور خبریں۔

ایران کے خلاف صیہونی سازشیں

?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:ایک سابق صہیونی عہدیدار نے اپنے ایک انٹرویو میں تاکید کی

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی آج پھرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور، سماعت کل تک ملتوی

?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ کیس

صہیونی حکومت کے خلاف عالمی ردعمل

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیستی حکومت اکتوبر 2023 سے غزہ کی مظلوم عوام کے

فلسطین کے مختلف علاقوں میں فوجی تعداد میں اضافہ

?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پولیس نے آباد کاروں سے کہا کہ وہ

صیہونیوں کے غزہ پٹی کے رہائشیوں کو نقل مکانی کرنے پر مجبور کرنے کے خفیہ منصوبے

?️ 3 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی خفیہ دستاویزات کے انکشاف سے پتہ چلتا ہے

بحیرہ احمر سے سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کو شدید رکاوٹ کا سامنا 

?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: لوئڈز لسٹ میگزین نے اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ احمر

لاہور میں مزارات،سینما ہالز، جمز اور پارکس بند کر دئے گئے ہیں

?️ 5 اگست 2021لاہور (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت شہر

پاکستان کا صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان

?️ 28 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے صومالیہ کی خود مختاری اور علاقائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے