?️
لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان، پنجاب اسمبلی کے نو منتخب رکن احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی غرض سے پنجاب اسمبلی پہنچیں تو سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسمبلی آئی تھیں لیکن سکیورٹی سٹاف نے انہیں اسمبلی کے ایوان میں جانے سے روک دیا۔
اس پر پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ جس کام کے لیے آئی تھی وہ ہو چکا ہے میں لیٹ ہوں ، معاون خصوصی ہونے کے ناطےاسمبلی جانےکی اجازت تھی ، اب معاون خصوصی ہوں اور نہ ہی ممبر اسمبلی ہوں ، اب اسمبلی میں داخلے کی اجازت دینا اسپیکر پنجاب اسمبلی کا استحقاق ہے۔
واضح رہے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے ، فردوس عاشق اعوان کی خواہش پر انہیں وفاق میں ذمہ داری دی جائے گی ، وزارتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے ، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قیادت جس جگہ مناسب سمجھے گی میں وہاں پر ذمہ داری ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔
دوسری جانب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو محکمہ بہبود آبادی کی معاون خصوصی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، فردوس عاشق اعوان وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داری سر انجام دیں گی جب کہ پنجاب میں اطلاعات کی ذمہ داری فیاضن الحسن چوہان کو دی جائے گی ، فیاض الحسن چوہان کو پنجاب میں وزیر اطلاعات بنایا جائے گا ، فیاض الحسن چوہان اس سے قبل بھی وزیر اطلاعات رہ چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف بحری محاصرے کے تسلسل پر زور: یمن
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: یمن اپنی اصل موقف پر قائم ہے کہ وہ غزہ کی
جولائی
اقوام متحدہ یمن کی حقیقی صورتحال کو چھپا رہی ہے:انصاراللہ
?️ 24 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے
نومبر
فلسطینی پناہ گزینوں کی صورتحال
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حالت خاص
فروری
کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام
جولائی
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری
ایران سے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے: واشنگٹن پوسٹ
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے فرید زکریا کے قلم سے ایک رپورٹ
جون
سویڈن میں قرآن پاک کو جلانا شرمناک ہے: اسٹولٹن برگ
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ نے جمعرات کو ترکی
فروری
قازقستان کی حکومت کا نوجوانوں پر اعتماد، مستقل وزراء کی چھٹی
?️ 18 جنوری 2023سچ خبریں:قزاقی سیاسی ماہر عادل کائوکن اف نے قزاق حکومت میں نئی
جنوری