سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے عمران خان پر مقدمات کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی۔

آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی

29 مارچ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے داخلہ کمیٹی کے اجلاس میں آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم  سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئیں، اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں بھی عمران خان کی پیشی پر دہشتگردی کی دفعات پر بھی بریفنگ کی ہدایت کر دی۔

اجلاس میں آئی جی پنجاب کو بھی عمران خان پر وزیر آباد حملے کے حوالے سے بریفنگ کیلئے طلب کر لیا گیا، داخلہ کمیٹی نے پولیس کی سابق وزیر اعظم کی رہائشگاہ زمان پارک آپریشن کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، پی ٹی آئی کارکن ظل شاہ کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف کل 130 مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد سے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پی ٹی آئی کی قیادت کے خلاف مقدمات کی تفصیل طلب کر لی گئی

عدالت میں جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب میں سابق وزیراعظم پر 34 مقدمات درج ہیں، پنجاب میں 6 جبکہ اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 28 ہے۔ رپورٹ میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر مقدمات کی تعداد بھی ظاہر کر دی گئی، پنجاب میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر 78 مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور ورکرز پر 15 مقدمات قائم ہیں۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے ساتھ حالیہ جنگ میں ہمارے جنگجووں کو فخر: زیاد النخالہ

?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے

جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے

?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام

صدر مملکت نے بھی ٹک ٹک پر اکاؤنٹ بنا لیا

?️ 16 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے

مراکش سے امریکہ تک فلسطین کی عالمی حمایت

?️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے تاحال جاری ہیں اور

ڈیلٹا ویرینٹ کے باعث مریضوں کےاسپتالوں میں داخلے بڑھے: اسد عمر

?️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی

کیا اب بھی ترکی اسرائیل کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:کویت میں اپنی پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر تجارت عمر

صحافیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کا سلوک

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: جنوبی لبنان میں صحافیوں کی گاڑی پر صیہونی حکومت کے

تل ابیب کے وزیراعظم نے پولیس کو فلسطینیوں کو گولی مارنے کا اختیار دیا

?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں:   لاپیڈ نے یہ الفاظ صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے