سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار سید علی عمران نے معاملے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں کورم ہی پورا نہیں تھا لہٰذا سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور سپریم کورٹ بار چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالتی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔

منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالات انتہائی خراب ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

قرار داد کے متن کے مطابق موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔

مشہور خبریں۔

اراکین اسمبلی کے اثاثوں کی معلومات تک محدود رسائی، انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان

?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان اراکین اسمبلی کی جانب

صیہونی جرائم میں امریکی جاسوس اداروں کا کردار

?️ 14 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے

بشریٰ بی بی نے عدت کے دوران نکاح کا کیس چیلنج کردیا

?️ 15 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی

یمن کی جنگ ہماری سوچ سے زیادہ طولانی ہو گئی: فیصل بن فرحان

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایک بیان میں

یہ چاہتے ہیں عمران خان وکلا ءسے کیسز کی مشاورت نہ کرسکیں،توہین ہماری نہیں عدالت کی ہو رہی ہے،علیمہ خان

?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ

ڈیرہ اسمعٰیل خان: دہشتگردوں کا تھانے پر حملہ، 10 اہلکار شہید

?️ 5 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل

درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب

رمضان میں غزہ جنگ جاری رہنے پر صیہونیوں کو گہری تشویش

?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے