سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے، سیکریٹری سپریم کورٹ بار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار کے سیکریٹری نے سینیٹ سے انتخابات ملتوی کرنے کے حوالے سے منظور ہونے والی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری سپریم کورٹ بار سید علی عمران نے معاملے پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹ میں کورم ہی پورا نہیں تھا لہٰذا سینیٹ کی ایسی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے اور سپریم کورٹ بار چیف جسٹس آف پاکستان اور عدالتی فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایوان بالا (سینیٹ) نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔

سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے رپورٹ کیا کہ قرارداد خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے آزاد سینیٹر دلاور خان نے پیش کی۔

ڈان نیوز کے مطابق قرارداد کی منظوری کے وقت سینیٹ میں صرف 14 ارکان موجود تھے، قرارداد کے وقت سینیٹ میں کورم پورا نہیں تھا۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ ملک کے بعض علاقوں میں شدید سردی کا موسم ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو سیکیورٹی خطرات ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیز نے ریلیوں پر حملوں کا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے۔

سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ کورونا کا معاملہ بھی اس وقت ہے، 8 فروری کو انتخابات ملتوی کرنے چاہئیں۔

منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کےحالات انتہائی خراب ہیں، مختلف علاقوں میں موسم سرما اپنی انتہا پر ہے، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہیں، فروری میں ہونے والے انتخابات کو ملتوی کیا جائے۔

قرار داد کے متن کے مطابق موزوں وقت تک الیکشن کمیشن انتخابات ملتوی کرے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین کے حامیوں کا فرانس اور اسرائیل کے درمیان فٹبال میچ کی منسوخی کا مطالبہ

?️ 5 نومبر 2024سچ خبریں:فلسطینی حامیوں نے فرانس کی فٹبال فیڈریشن کے دفتر کے باہر

مغربی ممالک کی نظروں میں نہ آنے والا یمنیوں کا قتل عام

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر

عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی صیہونی سازش

?️ 1 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی کے تجزیہ کار نے شام ، اردن اور عراق

یمن کے خلاف جارحیت کا خوفناک اور غیر متوقع ردعمل ہوگا:یمنی فوج

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اس ملک کے خلاف جارح

صدر مملکت آئندہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے خدشات دور کرنے کی کوشش کی

?️ 3 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے الیکٹرانک ووٹنگ میشنز (ای

اسرائیلی دہشت گردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیئے: ایران

?️ 28 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر نے اسرائیل کو ایک

بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

جنوبی شام میں داعش کا ایک رہنما ہلاک

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:داعش تکفیری گروہ کی فوجی کارروائیوں کا انچارج ابو عمر جبابی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے