🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینیٹ میں چیئرمین کے انتخابات 12 مارچ کی شام کو ہوئے جس میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی مد مقابل تھے اس سے قبل الیکشن کمیشن نے ایک پوسٹر جاری کیا تھا جس میں ووٹر کو ہدایت کی گئی کہ ووٹر اس بات کا خیال رکھے کہ مہر کا نشانہ کسی دوسرے خانے یا بیلٹ پیپر کی کسی بھی دوسری جگہ پر نہ لگے، کیوں کہ ایسا کرنے سے ووٹ مسترد ہوجائے گا۔
چیئرمین کے انتخابات کے بعد ووٹوں کی گنتی ہوئی تو صادق سنجرانی کو 48 جب کہ یوسف رضا گیلانی کو 49 ووٹ ملے مگر یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹوں کو غلط جگہ مہر لگائے جانے کی وجہ سے مسترد کیا گیا جس بنا پر ان کے ووٹوں کی تعداد 42 ہوگئی اور وہ انتخابات ہار گئے۔
یوسف رضا گیلانی کے جن 7 ووٹوں کو مسترد کیا گیا ان سے متعلق پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے بتایا کہ انہیں اس لیے مسترد کیا گیا، کیوں کہ ان بیلٹ پیپرز میں یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگی ہوئی تھی۔
پریزائیڈنگ افسر کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ووٹر امیدوار کے خانے میں مہر لگانی ہوتی ہے۔تاہم انتخاب لڑنے والے یوسف رضا گیلانی نے پریزائیڈنگ افسر کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹریبیونل میں جانے کا اعلان کردیا
پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے 7 ووٹوں کو مسترد کیے جانے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فاروق ایچ نائک نے بھی پریزائیڈنگ افسر کے دعووں کو مسترد کیا۔فاروق ایچ نائک کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ ووٹر کو کس جگہ مہر لگانی ہے؟
یوسف رضا گیلانی کے خانے کے بجائے ان کے نام پر مہر لگائے جانے سے 7 ووٹوں کو مسترد کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مذکورہ معاملہ بحث کا موضوع رہا اور کئی لوگوں نے الیکشن کمیشن کے قوانین بھی شیئر کیے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید نے ووٹ کاسٹ کرنے سے متعلق ہدایات کا ایک پوسٹر جاری کیا، جس میں ووٹر کو بتایا گیا ہے کہ انہیں امیدوار کے خانے میں مہر لگانی ہے۔
مذکورہ پوسٹر میں ووٹر کو ہدایت کی گئی کہ ووٹر اس بات کا خیال رکھے کہ مہر کا نشانہ کسی دوسرے خانے یا بیلٹ پیپر کی کسی بھی دوسری جگہ پر نہ لگے، کیوں کہ ایسا کرنے سے ووٹ مسترد ہوجائے گا۔
سندھ کے وزیر سعید غنی نے بھی مذکورہ پوسٹر کو شیئر کیا جب کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ووٹ کاسٹ کرنے کی ہدایات شیئر کیں اور بتایا کہ مذکورہ ہدایات الیکشن کمیشن کی ہیں۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے شیئر کی گئی ہدایات کے مطابق اگر بیلٹ پیپر پر دوسری جگہ مہر لگ بھی جائے تاہم اگر وہ امیدوار کے خانے میں بھی لگائی جائے گی تو بھی ووٹ کو تسلیم کیا جائے گا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر کی جانب سے شیئر کی گئی ہدایات کے مطابق اگر کوئی ووٹر امیدوار کے نام، نشانات یا ان کے خانے سمیت مختلف جگہوں پر مہر لگاتا ہے تو بھی ووٹ کو تسلیم کیا جائے گا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر اور پرویز رشید کی جانب سے شیئر کی گئی ہدایات میں اگرچہ فرق ہے تاہم دونوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ووٹر چاہے امیدوار کے نام یا ان کے نشان یا ان کے خانے میں کسی بھی جگہ مہر لگائے گا تو اس ووٹ کو تسلیم کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کا ادرارے کے خلاف بیان ہولناک اور انتہائی خطرناک ہے:وزیر اعظم
🗓️ 9 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر سخت نوٹس
مئی
ترکی خلیج فارس میں کیا کر رہا ہے؟
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں: ایک اندازہ ہے کہ ترک ڈرونز کے معاہدے کی میڈیا
جولائی
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر 12 دسمبر کو دوبارہ فردِ جرم عائد کی جائے گی
🗓️ 4 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ
دسمبر
امریکا کے ساتھ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیرخزانہ
🗓️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اپریل
الاقصیٰ طوفان سے صہیونی معیشت کو ہونے والا نقصان
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں:جیسے جیسے الاقصی طوفان آپریشن اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو
اکتوبر
علمائے کرام کو دشمن کے منصوبوں سے چوکنا رہنا چاہیے:الحوثی
🗓️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور
مارچ
صہیونیوں کا مغربی کنارے پر قبضے کو بڑھانے کا نیا منصوبہ
🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں:کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے اہلکاروں نے عقبہ، اردن اور
اگست
آصف زرداری کا کیس دوبارہ کھل سکتا ہے:فواد چوہدری
🗓️ 2 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے
اپریل