سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 22.16 ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سی ڈی ڈبلیو پی نے 22 ارب 16 کروڑ روپے کے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی، جس میں گوادر پورٹ کے نیویگیشن چینل کی مینٹیننس اور ڈریجنگ کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کی، تاہم گوادر سیف سٹی پروجیکٹ، اسلام آباد میں کینسر ہسپتال، افغان حکام کے لیے تربیتی پروگرام اور پنجاب میں ہیلتھ انشورنس سکیم سمیت 4 دیگر منصوبوں کو ضروری نظرثانی کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

سی ڈی ڈبلیو پی نے 4 ارب 80 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت، غذائیت، تعلیم، نوجوان اور صنف ( ایچ این ای وائی جی ) کے لیے سوشل سیکٹر ایکسلریٹر (ایس ایس اے) کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔

اس منصوبے کے تحت وزارت منصوبہ بندی نے پاکستان میں نئے گریجویٹس کے لیے ایک سالہ پرائم منسٹر یوتھ انٹرن شپ پروگرام تجویز کیا ہے، پروگرام کے تحت، وزارت نوجوانوں کو بامعاوضہ انٹرن شپ دے گی.

وزارت انٹرنز کو انتخاب کے بعد ان کی مہارتوں سے متعلقہ عہدوں پر تعینات کرنے میں سہولت فراہم کرے گی اور سرکاری، نجی اور ترقیاتی شعبوں میں کام کرنے والے اداروں میں ملازمت کے حوالے سے مدد بھی فراہم کرے گی، انٹرنیز کو25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ ملے گا، کل 30 ہزارانٹرنشپس دی جائیں گی۔

اجلاس نے ایک ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے بلوچستان ارجنٹ رسپانس برائے فوڈ سیکیورٹی کے منصوبے کی بھی منظوری دی، وزارت خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی ایجنسی ہے، منصوبے میں نصیر آباد ڈویژن کے شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں زرعی پیداوار کی بحالی ہو گی، جسے صوبے کے اناج کا مرکز سمجھا جاتا ہے، یہ منصوبہ ہدف والے اضلاع میں 60 ہزار فارم ہاؤسز کو پیداوار میں اضافے کے لیے چاول کے بیجوں کی فراہمی میں معاونت کرے گا۔

اجلاس نے 4 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے گوادر پورٹ کے نیویگیشن چینل کی مینٹیننس اور ڈریجنگ کے منصوبے کی بھی منظوری دی، نظرثانی شدہ پروجیکٹ میں گوادر پورٹ کے 4.70 کلو میٹر طویل نیوی گیشنل چینل، بیسن اور برتھنگ ایریا کی مینٹیننس ڈریجنگ کی جائے گی۔

اجلاس نے قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی سہولیات اور گرلز ہاسٹل کے لیے 3 ارب 86 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ بھی منظور کیا، اس منصوبے کی سرپرستی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کرنے والی ایجنسی ہے۔

اس منصوبے کا بنیادی مقصد پی ایچ ڈی/ایم فل پروگراموں کو مضبوط بنانا اور نئے شروع ہونے والے بی ایس پروگراموں کو مضبوط بنانا ہے۔ اس کے لیے یونیورسٹی کے اندر بنیادی ڈھانچہ جاتی سہولیات میں توسیع کی ضرورت ہے۔

فورم نے 22 کروڑ روپے کی لاگت سے صحت کے شعبے میں بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن اور حکومت کے درمیان شراکت داری کے قیام کی منظوری دی، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن اس منصوبے کی سرپرستی کرنے والی ایجنسی ہے۔

مشہور خبریں۔

شکستوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کا جھوٹ کا سہارہ

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ماضی میں چونکہ اسرائیل عربوں کے تئیں خود کو درست سمجھتا

طوفان الاقصی کے 230ویں دن غزہ میں کیا ہوا

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں:  غزہ میں طوفان الاقصی کی جنگ کے 230ویں دن مزاحمتی

سندھ حکومت نے غریب کا جینا مشکل کر دیا ہے: فرخ حبیب

?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا کہنا ہے

پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے، صادق خان

?️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق

مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات جمع کرادیئے

?️ 17 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف

پنجاب میں سیلاب سے 30 اموات، ہزاروں دیہات زیر آب، 15 لاکھ سے زائد شہری متاثر

?️ 30 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب

صومالیہ کو 30 سال بعد سلامتی کونسل کا تحفہ

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 30 سال سے زائد

الیکشن کمیشن سیاسی بحران کے حل کیلئے فوری انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے، بلاول

?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے