?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر حالیہ سیلاب کے اثرات کو آئی ایم ایف کے جائزے میں شامل کیا جانا چاہیے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی دیرینہ تعمیری شراکت کو سراہا، جو مینجنگ ڈائیریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں مزید مضبوط ہوئی ہے۔
وزیرِ اعظم نے مختلف اقدامات کے ذریعے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی بروقت حمایت کا اعتراف کیا، جس میں مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ، اس کے بعد 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت اور 1.4 بلین ڈالر کی آر ایس ایف شامل ہیں۔
وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت مختلف اہداف اور وعدوں کو پورا کرنے کی طرف مسلسل پیشرفت کر رہا ہے۔
آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے بحالی کے مؤثر اقدامات کے لیے نقصانات کے تخمینے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے مضبوط میکرو اکنامک پالیسیوں پر عمل کرنے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے عزم کی تعریف کی اور آئی ایم ایف کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی انخلا جرات مندانہ نہیں تھا: میئر کابل
?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:کابل کے میئر نے ایک صیہونی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے
اگست
پیکن اولمپک کا افتتاح، روس اور دیگر ممالک کے رہنماؤں کی شرکت
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں: چینی صدر شی جن پنگ برڈز نیسٹ نیشنل اسٹیڈیم میں
فروری
وزیر اعظم آج ون ونڈو احساس سینٹر کا افتتاح کریں گے
?️ 9 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد میں پہلے
جون
صیہونی سیکورٹی معاملات میں ناکام
?️ 23 ستمبر 2021 سچ خبریں: عربی 21 کے مطابق ، صہیونی امیر بوخبوط نے
ستمبر
سعودی عرب کا الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے
اگست
سعودی عرب کے نزدیک مفرور یمنی صدر کی حیثیت
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:خلیج فارس تعاون کونسل کے اجلاس میں یمن کے مستعفی و
اپریل
مغربی کنارے میں صہیونیوں کے لیے 126 نئے یونٹس کی تعمیر کی منظوری
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار اسرائیل ہیوم کے مطابق، صہیونیستی حکومت کی پلاننگ
اگست
چین کا پاکستان پر اپنے شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان میں اپنے شہریوں اور سرمایہ
اکتوبر