سیلاب کے خطرے پر 15 اضلاع ہائی الرٹ پر ہیں۔ مریم اورنگزیب

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 15 اضلاع میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اس وقت لوگوں کی جانیں بچانا سب سے بڑا کام ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ سے زائد افراد سیلاب کے باعث متاثر ہوئے ہیں، ساڑھے 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، 5 لاکھ سے مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، 400 سے زائد وٹنری کیمپس لگائے گئے، مویشیوں کے چارے کا بھی بندوبست کیا گیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائی جاری ہے، نالوں میں تجاوزات کے خاتمے کا سلسلہ بھی جاری ہے، سیلابی صورتِ حال ختم ہونے کے بعد نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کی صورتِ حال ہے ، چناب میں خانکی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، قادرآباد میں بھی سیلاب کی صورتِ حال برقرار ہے اور رواس برج پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریموں برج سے 3 لاکھ 61 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، راوی میں جسڑ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، بلوکی ہیڈورکس پر 2 لاکھ 82 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے جبکہ ستلج میں گنڈاسنگھ والا پر پانی کا بہاؤ انتہائی تیز ہے۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، متاثرہ علاقوں سے انخلاء کا عمل مکمل ہو چکا ہے، تحصیل اور ضلعی سطح پر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف کا کام کیا جا رہا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

مشہور خبریں۔

مغربی کنارے کی مزاحمتی کارروائیاں بڑھیں گی:فلسطینی تجزیہ کار

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی تجزیہ نگار نے صہیونی فوج کو دنیا کی سب سے

غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ

?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں

بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا

لبنانی رکن پارلیمنٹ کا مزاحمتی تحریک کے بارے میں بیان

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ کے رکن اور حزب اللہ کے عہدیدار حسن فضل

یمنی انصاراللہ کا سعودی حکام کے نام پیغام

?️ 20 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن نے سعودی عرب کے اندر

اماراتی جہاز کے قبضے پر ریاض ناراض

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:  متحدہ عرب امارات کے جنگی جہاز کو قبضے میں لینے

ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال

عاصم منیر کیا کہتے ہیں غزہ جنگ کے بارے میں؟

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں: پاکستانی فوج کے کمانڈر نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے