?️
کراچی: (سچ خبریں) ملک بھر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب میں فصلیں تباہ ہونے سے کراچی میں مہنگائی کا طوفان آگیا۔
ڈان نیوز کے مطابق حالیہ سیلاب میں فصلوں کے نقصان کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو آٹے کی قیمتوں مزید اضافہ ہوگا۔
حالیہ سیلاب میں فصلوں کے تباہ ہونے کے بعد کراچی میں بھی سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ سامنے آگیا۔
سبزیوں کی قیمتوں میں دو روز میں مزید اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، آلو، پیاز، ادرک، لہسن، توری، ٹنڈا سب ہی پہلے سے زیادہ مہنگے ہوگئے۔
اس حوالے سے عوام کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی بھی مہنگائی کی ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے اشیا مصنوعی قلت پیدا کرکے مال مہنگا کیا جارہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ آئے دن سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اور دکانداروں کا موقف ہے کہ سیلاب کی وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھی ہیں، درآمد کی گئی سبزیاں بھی ہم تک پہنچتے پہنچتے مہنگی ہو جاتی ہیں۔
دکانداروں کا کہنا تھا کہ مال ہی نہیں ہے پیچھے سے مال مہنگا بھی نہیں دے رہے ہم کیا کریں دوسرے ممالک سے آنے والی سبزی بھی مہنگی پڑ رہی ہے۔
دوسری جانب، تمام ترحکومتی دعوے اور درآمد کی اجازت کے باوجود ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری ریٹ سے بدستور زیادہ ہے، کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی 195 روپے کلو تک خریدنے پر مجبور ہیں۔
ادھر، کراچی میں حالیہ سیلاب کے باعث گندم کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، 40 کلو گندم کا تھیلا 3 ہزار 943 روپے تک پہنچ گیا۔


مشہور خبریں۔
پانچ مسلم ممالک جو غزہ کے قاتلوں کے ساتھ اقتصاد میں شریک
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف بے رحم نسل
اگست
پنجاب میں ماسک نہ پہننے پر 6 ماہ کی سزا ہوسکتی ہے: فردوس عاشق
?️ 28 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں غیر معمولی اضافہ کومد نظر رکھتے
مارچ
ترکی غزہ میں نئی سرگرمی کی تلاش میں
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:ترکی فلسطین اور صیہونی حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا
فروری
کیا جائیکا کے منصوبے جاپانی کمپنیوں کے لیے مارکیٹیں بنا رہے ہیں؟
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: اگرچہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی اپنے سرکاری اصولوں میں غیر
دسمبر
گرین لائن کراچی کی سڑکوں پر آگئی
?️ 25 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) شہر قائد کے رہائشیوں کا طویل انتظار ختم ہوا، شہر
دسمبر
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان عملے کی سطح پر 3 ارب ڈالر کا طے پاگیا
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے
جون
داعش افغانستان میں امریکہ کا نمائندہ ہے: افغان میڈیا
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغان میڈیا ننٹیکی ایشیا نے ایک مضمون میں لکھا کہ امریکہ
اپریل
پاکستان کے اندر آئینی اور سیاسی حقوق معطل ہیں: فواد چودھری
?️ 12 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے
مارچ