سیلاب متاثرین کی مدد کا سلسلہ جاری رہے گا، اقوامِ متحدہ کی یقین دہانی

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب سے بحالی کے لیے اس کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا جس کے نتیجے میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

منگل کو جاری ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب میں کم از کم ایک ہزار 700 افراد ہلاک، 80 لاکھ بے گھر اور 13 ہزار زخمی ہوئے۔

سیلابی پانی میں تقریباً 10 لاکھ مویشی مر گئے اور اس سے 44 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی اور 22 لاکھ مکانات کو نقصان پہنچا۔

سیلاب نے ہسپتالوں، اسکولوں، پانی اور صفائی کی سہولیات، سڑکوں، پُل اور سرکاری عمارتوں سمیت اہم انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ’اقوام متحدہ اور اس کے شراکت دار حکومت کی زیر قیادت ردعمل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔‘

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ہم کمیونٹیز کی بحالی، ان کا ذریعہ معاش بحال کرنے اور چند مہینوں میں آئندہ مون سون سیزن کی تیاری میں تعاون کے لیے حکام کی بھی مدد کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے نیویارک میں ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ اب تک عطیات دہندگان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اس سال کے اوائل میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کیے گئے وعدوں کا صرف 40 فیصد پورا کیا ہے۔

جب اسٹیفن ڈوجارک سے پوچھا گیا کہ جنوری میں وعدہ کی گئی رقم ابھی تک کیوں غائب ہے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ رقم اس لیے موجود نہیں کیوں کہ لوگوں نے اب تک دی ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر اپیل پر صرف 40 فیصد فنڈز دیے گئے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اب بھی 60 فیصد کی ضرورت ہے، وہ ممالک جن کے پاس پیسہ ہے وہ آگے نہیں بڑھے۔

مشہور خبریں۔

تیونس میں فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں مارچ

?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے نائٹ مارچ کرکے فلسطینی قوم کی

پنجاب انتخابات: امید کرتے ہیں مذاکرات دوبارہ شروع ہوں گے اور کوئی حل نکل آئے گا، چیف جسٹس

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے کے

الشعرا کی ٹرمپ سے امریکا میں ملاقات پر ترکی کی تشویش

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکی، دمشق-واشنگٹن

دہشت گرد غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دیں، ان سے مذاکرات نہیں کریں گے، نگران وزیر اعظم

?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ملک میں دہشت

فرانس نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے:مالی

?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:مالی کے وزیر اعظم نے فرانس پر وعدہ خلافی کا الزام

ٹرمپ کے نائب صدر کے پیغام نے سوشل میڈیا پر کیا تنازعہ کھڑا 

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کی جانب سے سوشل

گوگل فوٹوز کے نئے فیچرز، اب تصاویر کو ویڈیوز اور کارٹون میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

?️ 26 جولائی 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں نئے دلچسپ

اسرائیل کی لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات شائع

?️ 26 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے پیر کی شام شائع ہونے والی ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے