سیلاب زدگان کے لیے امداد کا سلسلہ جاری

?️

کراچی: (سچ خبریں)سیلاب زدگان کے لیے ہنگامی طبی اشیا اور امدادی سامان لے کر اقوام متحدہ کی 2 پروازیں ہفتے کے روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس شپمنٹ میں 15.6 ٹن امدادی سامان موجود ہے جس میں ہیضے کی کٹس، پانی اور متعدد مقاصد کے لیے قابل استعمال خیمے شامل ہیں جنہیں طبی خیموں کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

یہ امدادی اشیا دبئی حکومت اور انٹرنیشنل ہیومینٹیرین سٹی (آئی ایچ سی) کے تعاون سے پاکستان کو فراہم کی گئیں ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر پالیتھا مہیپالا نے کہا کہ ہم اس وقت طبی سہولیات اور سامان تک رسائی کو یقینی بنانے، بیماری کے پھیلنے کے خطرے کو کم کرنے کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترکیہ سے عطیہ

اس کے علاوہ ترک ہلال احمر نے 200 خیمے، 1900 کمبل، 300 گدے اور دیگر امدادی اشیا بھی عطیہ کی ہیں، ترکیہ کی جانب سے عطیہ کیا گیا یہ امدادی سامان تفتان میں ہلال احمر پاکستان کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

ہلال احمر بلوچستان کے ترجمان کے مطابق ترک ہلال احمر کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والی مزید 2 ٹرینیں جلد پاکستان بھیجی جائیں گی۔

روہڑی تک ریلوے سروس بحال

دوسری جانب 10 مسافر ٹرینیں 15 ستمبر سے بحال کردی جائیں گی جب کہ پاکستان ریلوے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے ساتھ سندھ کا ریل کے ذریعے رابطہ دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

کئی علاقوں میں سیلابی پانی کی وجہ سے پٹڑیاں ڈوب جانے کے بعد 3 ہفتے قبل ٹرین آپریشن معطل کر دیا گیا تھا، تاہم ٹرین سروسز صرف روہڑی ریلوے اسٹیشن تک بحال کی جارہی ہیں۔

ریلوے حکام اس وقت تک لاعلم ہیں کہ کراچی اور بلوچستان کے لیے ٹرین سروس کب بحال ہوگی، خدشہ ہے کہ ان دونوں صوبوں کے درمیان ٹرین سروس بحال ہونے میں مہینوں بھی لگ سکتے ہیں۔

بحال کی جانے والی 10 ٹرینوں میں خیبر میل پشاور سے روہڑی ، رحمٰن بابا ایکسپریس پشاور سے روہڑی، کراچی ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے روہڑی، گرین لائن ایکسپریس راولپنڈی سے روہڑی تک، علامہ اقبال ایکسپریس وزیرآباد سے روہڑی، فرید ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، قراقرم ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک ، پاک بزنس ایکسپریس لاہور سے روہڑی تک اور جعفر ایکسپریس پشاور سے روہڑی تک شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

عراق میں امریکی سفارت خانے میں میزائل سسٹم کیوں ہونا چاہیے؟

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:عراقی پارلیمنٹ کے سابق رکن فضیل الفتلوی نے تاکید کی کہ

مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینے

سعودی عرب میں طاقت کی لڑائی جاری

?️ 22 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی اپوزیشن ذرائع نے سابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن

مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر باعزت بری

?️ 29 ستمبر 2022اسلام آباد : (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ

Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’

?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے:حزب اللہ 

?️ 28 اکتوبر 2025 دشمن کا مقصد لبنان کو نگلنا ہے، مزاحمت ہر چیلنج کا مقابلہ

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت

?️ 14 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی

ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب اور عالمی میڈیا

?️ 3 اگست 2021سچ خبریں:دنیا بھر کے مختلف ذرائع ابلاغ نے بڑے پیمانے پر آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے