?️
راولپنڈی: (سچ خبریں ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی لڑائی جتنی طویل ہوتی جائے گی غریب کے حالات اتنے ہی گھمبیر ہو جاتے جائیں گے ، فوری انتخابات وقت کا تقاضہ ہیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنےپیغام میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سےتعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہبازشریف کی آڈیولیک میں سامنے آگئی،شریف خاندان بھارت سےبغیر کلیئرنس اپنی شوگرملوں کےلئے انجینئر منگواتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ حالات کےتقاضوں کودیکھ کرن لیگ بھی الیکشن مہم پرنکل رہی ہے،ستمبرستمگر ہے،اکتوبرمیں اہم فیصلے ہوجائیں گے، معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ اگرکسی نےکال نہ دی توبھی لوگ سڑکوں پرہونگےکیونکہ ان کےگھروں میں بھوک اورننگ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے لکھا کہ سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات اور گھمبیر ہوجائیں گے جبکہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا اور صرف میڈیا میڈیا کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی اور شریف خاندان بھارت سے بغیر کلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ حالات کے تقاضے دیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم پر نکل رہی ہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہوجائیں گے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ معاشی حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ اگر کسی نے کال نہ دی تو بھی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور وقت کا تقاضا ہے کہ انا اور ضد چھوڑ کر صاف، شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں، عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی سے آگاہ کیا۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں ویزوں کی منسوخی کی نئی لہر
?️ 2 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے وزیر خارجہ نے سکیورٹی خطرہ کا بہانہ بنا کر
دسمبر
حریم شاہ کی ویڈیو پر حکومت کا ردعمل بھی سامنے آگیا
?️ 15 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے
جنوری
عامر خان نے کونسی تین خواتین کو اپنے زندگی میں سب سے زیادہ اہم قرار دیا؟
?️ 4 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے اپنے
جولائی
پوپ فرانسس کی غزا کے عوام کی حمایت پر صیہونی سیخ پا
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے پوپ فرانسس کی جانب سے غزا کے عوام
دسمبر
شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں
?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر
جنوری
فرانسیسی وزیر خارجہ کا موہن میگزین کے اقدام کو درست قرار دینے کا استدلال
?️ 6 جنوری 2023سچ خبریں: فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے جمعرات
جنوری
سانحہ اے پی ایس کو 11 برس بیت گئے، زخم آج بھی تازہ
?️ 16 دسمبر 2025پشاور (سچ خبریں) سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) پشاور کو
دسمبر
امریکی چینل نے تین مسلمان انکرس کو ہٹا دیا ، وجہ ؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہفتہ کی صبح، سیمفور ویب سائٹ نے مہدی حسن، ایمن محی
اکتوبر