?️
پشاور(سچ خبریں) خیبر پختوانخواہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات کے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں نوشہرہ سے الیکشن ہارنے کی وجوہات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی اجلاس میں وزیر اعظم نے کہا کہ سیاست کا اصلی محور عوام ہیں،ہماری خواہش ہے کہ اوپن بیلٹ انتخابات ہوں لیکن سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی ہوگا ہمیں قبول ہے۔
کہ نامزد امیدواروں کو ہرصورت کامیاب کروائیں گے خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی قبول کریں گے سیاست میں پیسا استعمال کرنے والے نشان عبرت بن گئے ، پی ٹی آئی اپنی آئندہ نسلوں کی بہتری کا سوچتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنرخیبرپختونخواہ اور وزیر اعلیٰ کے پی نے ملاقات کی جس میں سیاسی معاشی اور انتظامی صورتحال پر بات چیت کی گئی، اسی طرح وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت سینیٹ الیکشن سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں نوشہرہ ضمنی الیکشن کا تذکرہ ہوا، پرویز خٹک نے الیکشن ہارنے کی وجوہات بتائیں۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کا اصل محور عوام ہیں،بدقسمتی سے یہاں لوگوں نے سیاست کو صرف پیسا بنانے کیلئے استعمال کیا، ان لوگوں نے ہرجگہ پیسا استعمال کیا اب ان کی حالت نشان عبرت ہے،ہم اس لیے پیچھے رہ گئے کیونکہ یہاں پیسا عوام کی خدمت کی بجائے پیسا چوری کیا گیا، انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو ہرنعمت سے نوازا ہے ، جس معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجائیں وہ معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، ہم مستقبل اور اپنی نسلوں کی بہتری کا سوچتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو، عدالت کا فیصلہ جو بھی ہو، قبول کریں گے،پارٹی جس امیدوارکو نامزد کرے گی اس امیدوار کو کامیاب کروائیں گے۔اسی طرح تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے بھی سینیٹ انتخابات جیتنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی تیار کرلی ہے، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت ارکان اسمبلی سے رابطے کریں گے، پنجاب میں مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابات میں اپوزیشن کو شکست دیں گے۔


مشہور خبریں۔
سوریہ کے علاقے جولان پر اسرائیلی قبضے کو قانونی شکل
?️ 8 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم اور اس کے اتحادی مسلح گروہوں کے زیر کنٹرول
مئی
دنیا کو ہلا کر رکھ دینے والی تصویر والا صحافی شہید
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:غزہ پٹی میں اس خبرنگار نے شہادت پائی جس کی دل
اپریل
صیونیستی حکومت کا فوجی ریڈیو کی آواز بند کرنے کا حکم
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: صیونیستی حکومت کے جنگ کے وزیر یسرائیل کاتز نے اعلان کیا
نومبر
شام میں اپنے مستقبل کے کردار کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: اپنے فرانسیسی ہم منصب Jean-Noel Barro کے ساتھ ایک کال
دسمبر
زبانی مخالفت عمل میں آقا و مولا
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: یہ پوچھے جانے پر کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے
مارچ
چین نے میری نیدیں اڑا رکھی ہیں:ٹرمپ
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کو شکست دینے کی
اپریل
سعودی عرب کا پیرس میں زیر حراست سعودی شہری کے لیے معاوضے کا مطالبہ
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:فرانس میں سعودی سفارت خانے نے اعلان کیا ہے کہ وہ
دسمبر
کراچی سے دبئی جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار
?️ 20 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں)کراچی سے دبئی جانےوالی پرواز ایف زیڈ330 تکنیکی خرابی کی وجہ
نومبر