?️
راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے مہمند، بنوں اور شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 19 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات پر 9 اور 10 ستمبر کی رات کارروائیاں کیں جن میں 19 خوارجی منطقی انجام کو پہنچے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند کے علاقہ گولونو میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا، خوارجیوں کے ٹھکانے پر سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک ہوئے، دوسرا آپریشن ضلع شمالی وزیرستان کے عمومی علاقہ دتہ خیل میں کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔ اس کے علاوہ ضلع بنوں میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں ایک خارجی دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ بارود برآمد ہوا، خوارج علاقہ میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے، بچے کچھے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے، بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
?️ 16 اکتوبر 2025 غزہ میں باغی مسلح گروہوں کو اسرائیلی فوج کی عسکری مدد حاصل
اکتوبر
دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا
?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود
فروری
چیئرمین قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے 8 جنوری کو اڈیالہ جیل کے دورے کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا
?️ 2 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق
جنوری
سیاسی عدم استحکام کے سبب اقتصادی بحران بڑھ گیا
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صنعتکاروں اور تجزیہ کاروں نے سیاسی مظاہروں اور
مئی
صہیونیوں میں زمینی راستے سے غزہ پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں
?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک رہنما نے بدھ کی صبح الجزیرہ کو
اکتوبر
صیہونی فوجی ہوائی اڈے پر یو اے ای کے فوجی طیاروں کی لینڈنگ کا راز
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی
مئی
خواجہ آصف کی درخواست پر وزیراعظم کو نوٹس جاری
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی
جنوری
پاکستان کو پائپ لائن سے گیس کی فراہمی ممکن ہے، روسی صدر
?️ 15 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے
ستمبر