سڈنی واقعے پر بھارت نے جھوٹا بیانیہ گھڑا اور عالمی میڈیا نے اسے پھیلایا، وزیر اطلاعات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف منظم انداز میں ڈس انفارمیشن اور پروپیگنڈا پھیلایا گیا۔

عطا تارڑ نے بدھ کو اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، حالانکہ حکومت پاکستان نے ابتدا ہی سے اس افسوسناک واقعے کی واضح طور پر مذمت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھای سڈنی فائرنگ کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور متاثرین سے ہمدردی ظاہر کی۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ پاکستان خود طویل عرصے سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور اس کے عوام اور سیکیورٹی اداروں نے اس جنگ میں بھاری قربانیاں دی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں کو وہ ویڈیوز بھی دکھائیں جن میں پاکستان کے خلاف چلائی گئی منفی مہم کو واضح کیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ سڈنی واقعے سے پہلے ملزمان نے فلپائن کا بھی سفر کیا تھا، لیکن اس حقیقت کو نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فوری طور پر پاکستان پر الزامات عائد کر دیے گئے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایک جھوٹا بیانیہ گھڑا گیا، جسے بعض بین الاقوامی اور معروف میڈیا اداروں نے بھی بغیر تصدیق کے آگے بڑھایا، اب شواہد سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کا تعلق بھارت سے تھا، اس کے باوجود پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور شواہد موجود ہیں کہ وہ پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی اور فنڈنگ میں ملوث رہا ہے۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کی سرگرمیاں اور افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا اس کی مثالیں ہیں۔

وزیر اطلاعات نے عالمی میڈیا سے مطالبہ کیا کہ ایسے حساس معاملات میں ذمہ دارانہ صحافت کو فروغ دیا جائے اور کسی بھی ملک کو بغیر ثبوت کے مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔ وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ ہی عالمی امن اور باہمی اعتماد کو فروغ دے سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کا برفانی چیتوں کی روس منتقلی فوری منسوخ کرنے کا مطالبہ

?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے حکومت سے مطالبہ

سعودی بحری جہاز کے اسرائیل کو ہتھیار پہنچانے کی خبر پر سعودی عرب کا ردعمل

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی قومی بحری نقل و حمل کمپنی (بحرہ) نے

گذشتہ مارچ میں بیت المقدس میں 230 فلسطینی گرفتار

?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین میں شماریاتی مرکز نے گذشتہ مارچ میں صیہونی افواج کے

سی پیک میں مزید 4 راہداریوں کو شامل کیا جا رہا ہے، چینی قونصل جنرل

?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا

امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی میزبانی پر فخر ہے: ممتاز سنی عالم

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:    اربعین واک میں لاکھوں لوگوں کی شرکت کے جواب

اگلے مہینے میں خیبر پختوانخواہ اور پنجاب کے وزیر اعلی تبدیل ہو سکتے ہیں

?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ضمیر حیدر نے کہا

ایران نہ کبھی کسی کے سامنے جھکا ہے اور نہ جھکے گا:آیت اللہ خامنہ ای

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی تقریر

صیہونی حزب اللہ کے ساتھ لڑنے سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: صہیونی ذرائع ان عوامل کی طرف اشارہ کرتے ہیں جو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے