?️
لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں کاغذات نامزدگی جمع نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ،کوئی ابہام میں نہ رہے، بعد ازاں سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کر رہے تھے۔
سماعت کرتے ہوئے جسٹس علی باقر نجفی نے الیکشن کمیشن کے حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو سپریم کورٹ کے آرڈر کا پتہ ہے؟ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل نے جواب دیا کہ جی ہم نے چیف سیکرٹری، تمام ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کو خطوط لکھے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے تو پھر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کیوں نہیں لیے جارہے؟
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ وقت بہت کم ہے آپ عدالت کے احکامات پر عملدرآمد کریں، ڈپٹی وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی وقوعہ ہمارے پاس نہیں آیا۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ ریٹرننگ افسر سے فوری رپورٹ طلب کریں اور بتائیں، عدالت آپ کے پیچھے کھڑی ہے عملدرآمد آپ نے کرانا ہے، ،جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات بالکل واضح ہیں ، کوئی ابہام میں نہ رہے، اگر الیکشن کمیشن خود کام نہیں کرنا چاہتا تو الگ بات ہے، تمام انتظامیہ الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرے، آپ کو پتہ ہے کیا کچھ ہورہا ہے؟ الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے لیے اقدامات کرے ، یہ شکایات انتہائی سنجیدہ نوعیت کی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ جو درخواستیں آرہی ہیں ان کا ریکارڈ بن رہا ہے ، اگر عدالت کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہورہا تو ڈی پی اوز اور آر اوز کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں۔
بعد ازاں عدالت نے سماعت ایک گھنٹے تک ملتوی کردی۔


مشہور خبریں۔
برطانوی وزیر خارجہ اپنی رعایا پر صہیونی حملے سے خوفزدہ
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی آج غزہ کے
اگست
برطانیا میں ایک اور زبردست ہڑتال
?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں:برطانوی ریلوے کے ملازمین نے اپنی تنخواہوں اور کام کے حالات
جولائی
عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے دی، علیمہ خان کا دعویٰ
?️ 13 نومبر 2024 راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی
نومبر
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں میں شویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے،رپورٹ
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ
مارچ
یو اے ای کی ترکی میں ایک اور بغاوت کی کوشش
?️ 30 مئی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی ویب سائٹ لیکس نے بتایا ہے کہ
مئی
یہودیوں کے مذہبی رہنما نے اسرائیل کے خلاف بڑا بیان دیتے ہوئے اس کی نابودی کی امید ظاہر کردی
?️ 28 مئی 2021تل ابیب (سچ خبریں) یہودیوں کے مذہبی رہنما یسرول ڈیوڈ ویس نے
مئی
کیا بحیرہ احمر میں 1956 کا منظر نامہ دہرایا جانے والا ہے؟
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکہ اور انگلستان کے یمن پر حملے کو زیادہ
جنوری
یمن کا اقوام متحدہ کے منفی کردار پر اعتراض
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:مہدی المشاط کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن میں
اکتوبر