?️
اسلام آباد (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے 16ہزار برطرف سرکاری ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا اور تمام نظرثانی درخواستیں خارج کر دیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ کوئی ایسا فیصلہ نہیں دے سکتے جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 16ہزا برطرف ملازمین سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا، فیصلے میں عدالت نے تمام نظرثانی درخواستیں خارج کرتے ہوئے 16ہزار برطرف سرکاری ملازمین کو بحال کر دیا۔چار ایک کے تناسب سےسپریم کورٹ میں تمام نظرثانی درخواستیں خارج کی گئیں ، سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے سے اختلاف کیا۔
سپریم کورٹ میں فیصلہ جسٹس عمر عطابندیال نے پڑھ کرسنایا، جس میں کہا گیا کہ آئین کاایک تقدس ہے جس کے تحفظ کی ہم پر ذمےداری ہے، کوئی ایسا فیصلہ نہیں دے سکتے جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔
جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ ملازمین کےمسائل ایک انسانی ہمدردی کامعاملہ ہے ، حکومت انسانی پہلو کےحوالے سے جو ریلیف دینا چاہے اسے اختیار ہے، یقینی بنائیں گے کوئی چور دروازے سے سرکاری محکموں میں داخل نہ ہو۔فیصلے میں کہا گیا کہ کسی نا اہل شخص کوغیر ائینی طور پر سرکاری ملازمت کااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
عدالت نے کہا فیصلے سے متعلق تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کی جائیں گی تاہم مس کنڈکٹ پرنکالےگئےملازمین بحال نہیں ہوں گے۔سپریم کورٹ نے سیکڈ ایمپلائیز ایکٹ ختم کرنے کااپنا فیصلہ برقرار رکھا۔خیال رہے نظر ثانی کی درخواستں ملازمین کے علاوہ وفاق نے بھی دائر کی تھیں ، تاریخ کا واحد کیس ہےجس میں کوئی فریق مخالف نہیں تھی، وفاق سمت تمام بڑے وکلا نے نظر ثانی کے حق میں دلائل دیئے۔


مشہور خبریں۔
ایران اور پاکستان کے درمیان اقتصادی تعاون کا روشن افق
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے دارالحکومت میں قائداعظم یونیورسٹی کے پالیسی اور بین الاقوامی
جون
افغانستان کے حالات ایران اور پاکستان کے لیے پریشانی کا باعث: عمران خان
?️ 10 دسمبر 2021سچ خبریں: عمران خان نے جمعرات کو اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ
دسمبر
سعودی عرب اور اردن کے بادشاہ کی ملاقات
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: ولی عہد محمد بن سلمان مصر کے بعد منگل کی
جون
ایران سعودی عرب تعلقات میں ترقی کا اہم موڑ
?️ 19 اپریل 2025سچ خبریں: تہران کے دورے پر گئے سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان
اپریل
مایا علی نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کردی
?️ 4 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مایا علی کی طبیعت
ستمبر
پنجاب اور وفاق میں چوروں کی حکومت ہے یہ عمران خان کی ملاقات نہیں روک سکتے
?️ 23 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم
نومبر
امریکہ میں نئے سال کے پہلے چار دنوں 650 سے زیادہ متاثر
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: آن لائن آرکائیو آف گن وائلنس کے مطابق 2022 کے
جنوری
مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیر میں ترقی کا جھوٹا بیانیہ پیش کر رہی ہے
?️ 7 جون 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
جون