?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان کراچی رجسٹری نے کراچی کے نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔عدالتِ عظمیٰ نے حکومتِ سندھ کو اپنے وسائل سے رقم فراہم کرنے اور متاثرین کی بحالی کی رپورٹ ہر ماہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاوزات اور رفاہی پلاٹس سے متعلق 25 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
سپریم کورٹ نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ رپورٹ پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دستخط تھے، اس لیے انہیں طلب کیا تھا۔
عدالتِ عظمیٰ کا تحریری حکم میں کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیش ہو کر رپورٹ کے نکات پر عدالت کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، تاہم وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مؤقف غیر تسلی بخش تھا۔
تحریری حکم میں عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نالہ متاثرین کے لیے اپنے وسائل سے رقم فراہم کرے، نالہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے اقدامات کرے۔
سپریم کورٹ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نالہ متاثرین کی بحالی کے لیے 10 بلین روپے کے بندوبست کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیرِ اعلیٰ نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے رواں سال کے بجٹ سے 1 ارب روپے کی منظور دے دی ہے۔
عدالتِ عظمیٰ نے تحریم حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ باقی 9 ارب روپے کا 2 سال میں انتظام کریں گے، ان 2 سال میں نالہ متاثرین کو گھر، پانی، بجلی، روڈ، راستے اور سیوریج کا انتظام سندھ حکومت نے کرنا ہے، سندھ حکومت نالہ متاثرین کی بحالی سے متعلق ہر ماہ رپورٹ پیش کرے۔
تحریری حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے، کے ایم سی اور دیگر متعلقہ انتظامی اداروں کا نظام ناکارہ ہو چکا ہے، شہری اداروں کے سربراہوں کے جلدی جلدی تبادلوں سے خراب حکمرانی سامنے آ رہی ہے، جلدی جلدی تبادلوں سے پالیسز پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ دورانِ سماعت وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے افسران کی کمی کی بھی نشاندہی کی، انہوں نے بتایا کہ افسران کی کمی سے انتظامی کاموں میں ناکامی ہو رہی ہے، بار بار وفاق کو یقین دہانی کرائی ہے مگر افسران فراہم نہیں کیئے جا رہے، مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاق سندھ حکومت کی بات نہیں سن رہا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اٹارنی جنرل کو وفاقی حکومت کے سامنے سندھ حکومت کی شکایت رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔اپنے تحریری حکم میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یہ معاملہ وفاقی حکومت سے زیرِ بحث لانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، وفاقی وزیرپیٹرولیم
?️ 18 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا
فروری
چین کا امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا کو سپرسونک میزائل بنانے پر انتباہ
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںچین نے سپرسونک میزائل بنانے میں امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے
اپریل
ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، زارا نور عباس
?️ 9 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں
مارچ
بائیڈن اور ٹرمپ صدر بننے کے اہل نہیں ہیں: امریکی عوام
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ میں 72 فیصد لوگوں کا خیال ہے کہ ڈیموکریٹک
جولائی
یوکرین میں ممکنہ جنگ بندی کے عمل کی تفصیلات
?️ 10 مارچ 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اخبار کی طرف سے، گزشتہ ہفتے ماہرین کے
مارچ
ثنا اور شعیب ملک کی شادی پر لوگوں کے کمنٹس پڑھ کر بہت رونا آیا، شائستہ لودھی
?️ 14 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اور سابق اداکارہ شائستہ لودھی نے
فروری
میاں محمود الرشید کو طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا
?️ 31 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل
پیوٹن نے روس میں قرآن کی بے حرمتی کو جرم قرار دیا
?️ 29 جون 2023سچ خبریں:سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ردعمل میں روسی
جون