?️
سوات(سچ خبریں) وفاقی وزیر مراد سعید نے سوات میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروارہے ہیں، ہمارا مقصد اسمبلی میں جانا نہیں بلکہ عوام کی خدمت ہے، نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں۔
سوات کے علاقے جٹکوٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ ایک دور تھا جب سوات میں اسکول، سڑکیں اور پُل تباہی کا شکار تھے، سال 2013میں ہمیں اقتدار ملا تو پختونوں کے لئے حقوق کا نعرہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے خیبرپختونخوا کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کیا تھا، فیز ٹو کے لئے چکدرہ سے فاتح پور موٹر وے کا جلد افتتاح کریں گے، سوات کے ایک حلقےمیں 6یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ نوجوانوں کو سوات میں ہی تعلیمی ماحول دے رہے ہیں، غریب خاندان کو10لاکھ تک صحت خرچہ حکومت دے رہی ہے، پہلے غریب کو اسپتال کی ضرورت تھی آج اسپتالوں کو غریب کی ضرورت ہے۔مراد سعید نے کہا کہ بچوں کے لئے خیبرپختونخوا کا سب سے بڑا اسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، صوبے کا دوسرا برن اسپتال سوات میں بنا رہے ہیں، سیاحتی علاقوں کے لئے سڑکیں بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے دو گرڈ اسٹیشنز بن رہے ہیں، سوات کی ہر تحصیل میں ریسکیواسٹیشن قائم کیا، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے وزیراعظم عمران خان نے آواز اٹھائی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا اختیار دیا اور بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کو رہائی دلوائی۔


مشہور خبریں۔
ترک جنگجوؤں کی ایک بار پھر شمالی عراق پر بمباری
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ مقامی وقت کے
دسمبر
کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے پاکستان کے خلاف کاروائیاں کرتی رہی ہے
?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات
اگست
ایران نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا، نتین یاہو کو برطرف کیا جائے:سابق صیہونی وزیراعظم
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کے میزائل حملوں
جون
مہنگائی کی اصلی وجہ سامنے آگئی
?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے
نومبر
شیطان کے بھائی
?️ 6 اپریل 2021سچ خبریں:عراق میں المطبتون – اخوان – الشیطان (صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتہ
اپریل
دیگر ممالک کے خلاف امریکی پابندیوں میں دس گنا اضافہ
?️ 23 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی خارجہ پالیسی کے آلے کے طور پر افراد اور دیگر
اکتوبر
غزہ میں انسانی صورت حال نا گفتہ بہ
?️ 22 فروری 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ انسانی ہمدردی کی تنظیموں نے غزہ میں
فروری
امریکہ اور یو اے ای کے تعلقات میں درار
?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں بائیڈن کی
مارچ