?️
سوات (سچ خبریں) سوات اور بلوچستان میں میں شدید برفباری کے دوران پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں پاک فوج ہمیشہ کی طرح عوامی خدمت اور انسانی جانوں کے تحفظ میں پیش پیش ہے، سوات میں شدید برف باری کے دوران پاک فوج ہمہ وقت امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ شدید برفباری کے باعث سوات میں متعدد سیاح اور مقامی افراد سڑکیں بند ہونے سے محصور ہوگئے، شاہراہوں کی بندش کی اطلاعات پر پاک فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔
پاک فوج نے فوری طور پر برف سے ڈھکی تمام سڑکیں صاف کرکے ٹریفک کو بحال کردیا ہے، پاک فوج نے امدادی کارروائیوں کے دوران متاثر افراد میں خوراک اور گرم ملبوسات فراہم کئے۔ برفباری کے باعث محصور سیاح اور مقامی افراد نے بروقت اور بہترین ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کا شکریہ ادار کیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی شدید برفباری کے دوران پاک فوج نے ریسکیو و بحالی آپریشن جاری رکھا، پاک فوج کے جوان بلوچستان کے علاقے ژوب میں شدید برفباری کے دوران امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ شدید برفباری کے باعث پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے پاک فوج کا ریسکیو آپریشن اور پھنسی ہوئی گاڑیوں کو نکالنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔
برفباری میں پھنسے افراد کیلئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی مختلف مقامات پر ٹریفک کنٹرول اور امدادی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری ہیں۔ پاک فوج نے ژوب کے مقام علاؤالدین پاس کو چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دیا، پاک فوج کے جوان سخت موسمی حالات کے باوجود پھنسے ہوئے شہریوں اور گاڑیوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے میں بھرپور مدد فراہم کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اربیل میں ایک خوفناک آگ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: عراقی خبر رساں ذرائع نے عراقی کردستان میں واقع
ستمبر
عدالت نے رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
?️ 14 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء
اکتوبر
سعودی عرب نے امریکہ کے حکم پر یمن پر حملہ کیا : انصار اللہ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ایک رکن نے ایک ٹویٹ میں
مارچ
سعودی عرب نے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کھیلوں کا سہارا لیا
?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:نئے سال میں سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کھیلوں کے
جنوری
سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا
?️ 9 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان،
اگست
کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی
?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کویت نے پاکستان کے لیے تیل کریڈٹ کی
اپریل
کورونا وائرس مجموعی طورپر 27 ہزار 785 زندگیاں نگل چکا ہے
?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں
اکتوبر
چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران
جولائی