سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کی بات ہوئی تو مشاورت کریں گے، صاحبزادہ حامد رضا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، بات ہوئی تو اپنی پارٹی سے مشاورت کروں گا۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کیا تھا۔

سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے پی ٹی آئی اراکین کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ یہ ہمارا عارضی تصفیہ (سیٹلمنٹ) تھا، یہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ’تحفظ‘ دینے کے لیے کیا گیا تھا تاکہ فلور کراسنگ نہ ہوسکے۔

سنی اتحاد کونسل کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے سوال پر صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ تاحال اس حوالے سے مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی، بات ہوئی تو اپنی پارٹی سے مشاورت کروں گا، اس کے لیے بھی تمام آئینی و قانونی پہلوؤں کو دیکھنا پڑے گا۔

شیر افضل مروت سمیت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دیگر رہنماؤں کے بعد پی ٹی آئی کے سابق سینیٹر ولید اقبال نے بھی مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے پروگرام ’دوسرا رخ‘ میں گفتگو کے دوران ولید اقبال نے کہا کہ یہ بہتر ہوتا کہ ایسی پارٹی میں شمولیت اختیار کی جاتی جس نے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرائی ہوتی، اِس سے پی ٹی آئی کے لیے قانونی اور آئینی چیلنجز کم ہوتے۔

سینیٹ کے آئندہ انتخابات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا لیکن ماضی میں سینیٹ انتخابات میں سرپرائز آچکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

ریکوڈک ریفرنس: پاکستان کے نظام انصاف میں بہتری ہمارے لیے بڑا چیلنج ہے، چیف جسٹس

?️ 24 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریکوڈک منصوبے سے

بنگلہ دیش میں اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ، ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے

?️ 29 جون 2021ڈھاکا (سچ خبریں)   بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ  کو روکنے

کیا پاراچنار کا سانحہ شیعہ سنی مسئلہ ہے؟

?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:پارلیمنٹ رکن حمید حسین نے پاراچنار کے حالیہ دہشت گردی واقعے

دنیا کو ایٹمی جنگ کے خطرے کا سامنا:اقوام متحدہ

?️ 2 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے نیویارک میں جوہری ہتھیاروں کے

یمنی عوام کے لیے بین الاقوامی برادری نے کیا کیا ہے؟

?️ 22 اگست 2023سچ خبریں: صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر نے بین

امریکہ نے داعش کو بنایا ہے: رابرٹ ایف کینیڈی

?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھتیجے رابرٹ ایف کینیڈی

افغانستان میں عام شہریوں کی خونریزی کا سلسلہ جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 13 جون 2021کابل (سچ خبریں) افغانستان میں آئے دن عام شہریوں کی خونریزی کا

الیکشن کمیشن کی صدر کو مشاورت میں شامل کرنے سے معذرت

?️ 19 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے صوبوں میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے