سندھ کی وجہ سے بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامناہے

?️

کوئٹہ(سچ خبریں) ترجمان حکومت بلوچستان نے ایک بیان میں کہا کہ سندھ ارسا کے قوانین پر عمل درآمد نہیں کررہا ہے، بلوچستان میں نصیر آباد ڈویژن میں پینے کا پانی تک دستیاب نہیں ہے اور صوبے کو اس وقت پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ موجودہ ماہ بلوچستان کو اس کے حصے سے 44 فیصد پانی کم اور پچھلے ماہ 34 فیصد پانی کم ملا، وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزیر ایریگیشن طارق مگسی کو کہا تھا ارسا کے قوانین کو نہیں مانتے ہیں، سندھ حکومت بتائے بلوچستان کو نقصان ہوگا تو کیا پاکستان کو نقصان نہیں ہوگا، پانی کی قلت سے بلوچستان میں فصلوں کو نقصان ہوگا۔

ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پنجاب کے ساتھ پانی چوری کا مسئلہ ہے اور سندھ ہی ہمارے حصے کے پانی پر ڈاکہ ڈال رہا ہے، 6 اور 7 جون کو ہمیں 6 ہزار 5 سو کیوسک پانی ملنا تھا لیکن ہمیں صرف 25 سو کیوسک پانی ملا، اگر صورتحال ایسے رہی تو نصیر آباد ڈویژن میں زراعت تباہ ہوجائے گی۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کے لیے کوئٹہ کراچی شاہواہ کیلئے 81 ارب روپے منظور ہوگئے ہیں، اس سال خونی شاہراہ کوئٹہ کراچی پر کام شروع ہوجائے گا، جام کمال کے دور حکومت میں سی پیک منصوبوں پر کام شروع ہوا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی تحقیقاتی ادارے نے مقبوضہ علاقوں میں خطرناک بحران سے خبردار کیا ہے

?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں ایک سیکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے اسرائیلی

اوکلان کے بارے میں ترک عوام کا کیا نظریہ ہے؟

?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: فیلڈ ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ پی کے کے

مونس الہٰی پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کےخلاف اپیل، ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور سابق

ٹرمپ پر مقدمہ چلنا چاہیے: 60% امریکیوں کی نظر

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   اتوار کو جاری ہونے والے امریکہ میں نئے پولز سے

روہنگیا مسلمانوں کی قاتل کہاں ہے؟

?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: میانمار کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس

فلسطینیوں نے صیہونیوں پر حملہ کیوں کیا؟مصر کیا کہتا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ تنازع کا رخ

جبالیا کیمپ میں صیہونی فوج کا بھاری جانی نقصان

?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبہ کی 76ویں برسی کے موقع پر صہیونی میڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے