?️
سندھ : (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رواں مالی سال کا بجٹ گزشتہ بجٹ سے 34 فیصد زیادہ ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے، اگلے سال کے لیے ساڑھے 3 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بات کی جارہی ہے،کوشش ہےکہ جی ڈی پی کےحوالے سے وفاق کے ساتھ تعاون کریں۔
کراچی میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ کا کل حجم 3 ہزار 56 ارب ہے، سندھ حکومت کا بجٹ ہر سال زیادہ ہوتا ہے، جب کہ شرح نمو کا ہدف پورا نہیں کرسکے، آئندہ سال 3.5 فیصد کا شرح نمو کا ہدف مشکل لگتا ہے ۔
مراد علی شاہ کا کہناتھا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں، سندھ کے بجٹ میں سے 31 فیصد ترقیاتی کاموں میں جاتا ہے، وفاق کو سندھ کو بھی پاکستان سمجھ کر ترقیاتی اسکیمز دینی چاہئیں، جب کہ نگراں حکومت نے منتخب حکومت کی ترقیاتی اسکیمز بند کردیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ مشکل حالات میں بجٹ بنایا ہے، نگران حکومت کے بجٹ میں شامل ترقیاتی اسکمیں بند کرنے سے سست روی ہوئی، مہنگائی کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ سے تخمینہ بڑھ سکتا ہے، موجودہ بجٹ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ بجٹ میں کوئی نئی اسکیم شامل نہیں کریں گے بلکہ تمام جاری اسکیموں کو اس سال مکمل کریں گے اور اگلے سال ہم گروتھ پر جائیں گے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس سال گروتھ بالکل نہیں ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 3 ہزار 56 ارب روپے میں سے، ایک ہزار 912 روپے کرنٹ ریونیو کے اخراجات کے ہیں، 184 ارب کرنٹ سرمائے کے اخراجات (قرض کی واپسی، آپریشن کی دیکھ بھال کے اخراجات سمیت دیگر ) کے لیے رکھے گئے ہیں، اگلے مال سال کے لیے ایک ہزار ارب سے زیادہ کی رقم ڈیولپمنٹ پر خرچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 1900 ارب سے زیادہ کے کرنٹ ریونیو اخراجات میں سے 70 فیصد صرف تنخواہوں کی مد میں جاتا ہے جس میں 38 فیصد موجودہ تنخواہوں، 14 فیصد پنشن اور باقی لوکل گورنمنٹ سمیت دیگر گرانٹس شامل ہیں، نان سیلری کا صرف 21 فیصد خرچہ ہے جس میں آپریٹنگ کے اخراجات، فزیکل اثاثوں کے اخراجات، بلڈنگز کی رپیئر وغیر بھی شامل ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاق سے ہمیں 1900 ارب روپے ملنے کی توقع ہے، ٹیکس کی مد میں ہم نے 619 ارب روپے رکھے ہیں، نان ٹیکس ریونیو 43 ارب رکھی گئی ہیں، کرنٹ کیپٹل ریسیٹ باقی ساڑھے 27 ارب کے قریب ہیں، اس طرح 2 ہزار 590 ارب روپے ہمیں مل رہے ہیں، اس کے علاوہ جو گیپ ہے وہ پیسہ فارن اسسٹنٹ پراجیکٹس سے آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سال 2024.25 میں 30 ارب روپے پہلے 6 مہینے دینے کا وعدہ کیا ہے ، وزیر اعظم نے جو وعدے کئے وہ تحریری طور پر ہمارے پاس آگئے ہیں، اب پتہ نہیں پیسے آتے ہیں کہ نہیں، البتہ چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاہے کہ پیسے آئیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے تین اہم ادارے ہیں جو ٹیکس جمع کرتے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ کا اس سال کا ہدف 235 ارب روپے تھا اور ہم ٹارگٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں، جب کہ اگلے سال کا ہدف ساڑھے 300 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اس سال 130 ارب کے قریب ریونیو اکھٹا کریں گے ، اگلے سال اس کا ہدف 204 ارب روپے رکھا گیا ہے، اس حوالے سے بورڈ آف ریونیو ہمارا سب سے کمزور ادارہ ہے، اس کی بہتری کے لیے ہم نے کوششیں کی ہیں اوراس کے لیے ایک کمیٹی بھی بنائی گئی ہے، 61 ارب کے قریب رقم رکھی ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہم نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں میں اضافہ کیا ہے اور تنخواہیں بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کم سے کم تنخواہ 37 ہزار روپے ہونی چاہیے، میں خود 37 ہزار سے بھی مطمئن نہیں ہوں لیکن انڈسٹری والے شکوہ کرتے ہیں، گریڈ 1 ٹو 6 کی تنخواہ 30 فیصد بڑھائی ہے، جو انٹری لیول پر 32 ہزار سے 36 ہزار کے درمیان بنتی ہے لیکن انہیں پورے 37 ہزار دیے جائیں گے، تاہم گریڈ 7 سے اوپر والوں کی اس سے زیادہ ہی بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گریڈ 6 سے 16 تک کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، 17 گریڈ سے 22 گریڈ والوں کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم نے اس کو متوازن رکھنے کی کوشش کی ہے کہ ہمارا ورکر وفاق کے مقابلے میں کسی سہولت سے محروم نہ ہو۔
مشہور خبریں۔
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی کی تعیناتی کے حوالے سے تین نام سامنے آگئے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی
اکتوبر
صہیونیوں کا اصلی ہدف مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنا ہے: انصار اللہ
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما سید عبدالمالک بدرالدین
مئی
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
نومبر
صیہونی وزیر جنگ کا سعودی عرب کا خفیہ دورہ
?️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک فلسطینی ویب سائٹ نے عبرانی زبان کے ذرائع کے حوالے
اکتوبر
وزیراعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا، ایسی مشاورت ہوئی، نہ ضرورت ہے، مریم اورنگزیب
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم
اپریل
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون
مئی
پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی ایوان میں واپسی پر وہ ان کا خیرمقدم کریں گے۔راجا پرویز اشرف
?️ 29 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے کہا
ستمبر
اسرائیلی پولیس کی وحشیانہ کاروائی، چہرے پر فلسطینی جھنڈا بنانے کے جرم میں بچی کو گرفتار کرلیا
?️ 4 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیلی پولیس نے ایک وحشیانہ کاروائی کے
جون