سندھ: ڈی آئی جی کو سکرنڈ آپریشن میں 4 شہریوں کے قتل کی تحقیقات کی نگرانی کا حکم

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے شہید بینظیر آباد پولیس کے ڈی آئی جی کو سکرنڈ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے کے دوران چار شہریوں کی ہلاکت کی مزید تحقیقات کی نگرانی کرنے اور یکم دسمبر تک رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کو آئندہ سماعت تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

گزشتہ سماعت پرسندھ ہائی کورٹ نے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کو ہدایت کی تھی کہ وہ دونوں ایف آئی آر کے شکایت کنندگان اور واقعے میں مرنے والے چاروں دیہاتیوں کے قانونی ورثا کو پیش کریں۔

بدھ کو سماعت کے آغاز پر ایس ایس پی حیدر رضا عدالت کے سامنے پیش ہوئے آئے اور رپورٹ پیش کی اور عدالت کو بتایا کہ شکایت کنندگان میں سے ایک رجب علی کو نوٹس جاری کیا گیا تھا اور اسے مقتول کے قانونی ورثا کے ساتھ سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہونے کو بھی کہا تھا۔

تاہم وہ عدالت میں پیش نہیں ہوا اور بینچ نے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کو دوبارہ ہدایت کی کہ وہ شکایت کنندہ کے علاوہ واقعے میں ہلاک ہونے والے چار افراد کے قانونی ورثا کو بھی پیش کریں۔

درخواست گزاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈووکیٹ سید حیدر امام رضوی نے کہا کہ مقدمات کی منصفانہ تفتیش نہیں ہو رہی۔

بینچ نے اپنے حکم میں کہا کہ فریقین کے وکیل کو سننے کے بعد ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ معاملے کی مزید تفتیش کی نگرانی کریں اور رپورٹ ٹرائل کورٹ کے ساتھ ساتھ آئندہ سماعت سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے سامنے بھی پیش کی جائے، حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی انکوائری کمیٹی بھی آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرے گی۔

گزشتہ سماعت پر سندھ ہائی کورٹ کو یہ بھی بتایا گیا تھا کہ سندھ حکومت نے متاثرین کے قانونی ورثا کے لیے معاوضے کا نوٹیفکیشن کیا ہے۔

تہماسپ رشید رضوی اور دیگر دو وکلا نے سندھ ہائی کورٹ کو درخواست دی تھی اور کہا تھا کہ گاؤں والوں کو ہراساں کرنے اور خود کو بچانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو ایف آئی آر درج کرائی تھیں۔

مشہور خبریں۔

کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

?️ 3 نومبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد

ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والےملازمین کو گوگل کا انتباہ

?️ 16 دسمبر 2021نیویارک(سچ خبریں)  گوگل نے ویکسینیشن کے قواعد کی تعمیل نہ کرنے والے

داعش کے حملے میں 2 عراقی پاپولر موبلائزیشن فائٹرز کی شہادت

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ صلاح الدین

 فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری ہے:حماس

?️ 11 اکتوبر 2025 فلسطینی رہنماؤں کی رہائی کے لیے ثالث ممالک سے بات چیت جاری

عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے گا: گورنرپنجاب

?️ 21 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پنجاب گورنر چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ اتحادیوں

رفح میں خوفناک صیہونی جاحیت میں امریکہ کا کیا کردار ہے؟

?️ 30 مئی 2024سچ خبریں: رفح میں پناہ گزینوں کے ہولناک قتل عام میں امریکی

بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:    بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج

سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا کریپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار

?️ 2 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے