?️
لاڑکانہ (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوتے ہیں، اس واحد صوبہ ممیں بلدیاتی نظام چل رہا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میئر لاڑکانہ انور علی لوہر کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر لاڑکانہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوام سے ملنے ہا موقع دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ میں بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اس بار سب سے نوجوان چیئرمین انور لوہر کو میئر بنایا جو بہت محنت کرتے ہیں۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ لاڑکانہ کا میئر ہونا بہت مشکل کام ہے، سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کو بھرپور طاقت دی ہے، دیگر صوبے تو بلدیاتی نظام کے حوالے سے قانون تک نہیں بنا سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی کردارکشی کے پیچھے وہی سوچ ہے جو کراچی کو الگ کرنا چاہتے ہیں، میرے نمائندے مرکز صوبے اور بلدیاتی نظام کی صورت میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ماضی میں بھی ناکام رہے ہیں اب بھی ناکام رہیں گے، لاڑکانہ کے بلدیاتی نمائندوں کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان مسائل کا مقابلہ کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر ملک میں چلتی آرہی ہے، افغانستان نے ہم پر حملہ کیا ہے جس کا بھرپور جواب ہماری بہادر فوج نے دیا ہے جنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں نے حرم ابراہیمی میں قرآن پاک کے نسخے جلائے
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: صیہونی آبادکاروں نے آج صبح مغربی کنارے کے الخلیل
اکتوبر
بلوچستان دھماکوں سے گونج اٹھا، ریلوے لائن تباہ کردی گئی
?️ 30 نومبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی میں ہفتہ کو 7
نومبر
مغرب ہمارے ساتھ یوکرین کے آخری خون تک لڑنا چاہتا ہے: پیوٹن
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ
جولائی
ایران کے بارے میں جنوبی کوریا کی جانب سے ٹرمپ کی درخواست مسترد
?️ 18 اگست 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر نے
اگست
صرف آرتھوڈوکسوں کو ہی صیہونی شہریت ملنا چاہیے:صیہونی عہدیدار کی تجویز
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے انتہاپسند چہرے ایتمار بن گویر نے مطالبہ کیا
دسمبر
وزیر اعظم کا حتمی فیصلہ ہے کہ امریکا کو اڈے نہیں دیں گے: گورنر پنجاب
?️ 1 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر
جولائی
یمن اور یوکرین جنگ کے بارے میں برطانیہ کا دوغلہ پن
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور کوچ ایلن شیرر نے یوکرین کے
مارچ
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف عسکری کارروائی کرنے والا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے
جنوری