سندھ واحد صوبہ جہاں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوتے ہیں۔ بلاول بھٹو

?️

لاڑکانہ (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوتے ہیں، اس واحد صوبہ ممیں بلدیاتی نظام چل رہا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میئر لاڑکانہ انور علی لوہر کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میئر لاڑکانہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوام سے ملنے ہا موقع دیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاڑکانہ میں بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، اس بار سب سے نوجوان چیئرمین انور لوہر کو میئر بنایا جو بہت محنت کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ لاڑکانہ کا میئر ہونا بہت مشکل کام ہے، سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کو بھرپور طاقت دی ہے، دیگر صوبے تو بلدیاتی نظام کے حوالے سے قانون تک نہیں بنا سکتے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی کردارکشی کے پیچھے وہی سوچ ہے جو کراچی کو الگ کرنا چاہتے ہیں، میرے نمائندے مرکز صوبے اور بلدیاتی نظام کی صورت میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ماضی میں بھی ناکام رہے ہیں اب بھی ناکام رہیں گے، لاڑکانہ کے بلدیاتی نمائندوں کو شاباش دیتا ہوں، پاکستان مسائل کا مقابلہ کر رہا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشت گردی کی لہر ملک میں چلتی آرہی ہے، افغانستان نے ہم پر حملہ کیا ہے جس کا بھرپور جواب ہماری بہادر فوج نے دیا ہے جنہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا

?️ 1 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج سے متعلق توہین آمیز الفاظ کے معاملے

شام کی موجودہ پیش رفت تل ابیب کے حق میں ؛ کیسے؟

?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی آرمی ریڈیو کے عسکری تجزیہ کار نے اعلان کیا

حماس کے رہنماؤں کو اس وقت قتل کرنا چاہیے جب زیادہ فائدہ ہو: صہیونی اہلکار

?️ 8 مئی 2022سچ خبریں:  فلسطینی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے سیاسی لیڈر کے سربراہ

صیہونی حکومت اور غزہ میں جنگی جرائم

?️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں: تمام شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ صیہونی

غزہ پر کس کی حکومت ہے؟: صہیونی جنرل کا اعتراف

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ریزرو جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے

کیا آرڈیننس لانا پارلیمان کی توہین ہے؟

?️ 20 جون 2024سچ خبریں: سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے خلاف الیکشن

ایران کے صدارتی انتخابات کی گنتی جاری، اب تک کے نتائج کے مطابق سید ابراہیم رئیسی سب سے آگے

?️ 19 جون 2021تہران (سچ خبریں) ایران کے الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات کے ابتدائی

حکومت کے جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات جاری

?️ 24 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ بلوچستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے