?️
کراچی(سچ خبریں) سندھ میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ چھ سے سات جنوری کے دوران مزید اکیس افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ میں اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کی حواے سے خبردار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اومی کرون کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا۔
انہوں نے کہاکہ 6سے 7جنوری 2022 تک 24 ٹیسٹ کیے گئے۔24 نمونوں میں سے اومی کرون کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 21کیسز میں سے 14 ضلع شرقی ، 3 وسطی، 1 ملیر اور 3 کا تعلق دیگرصوبے کے دیگر اضلاع سے ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ 24 ٹیسٹوں میں سے 21 کیسز کا مثبت آنا کورونا کیسز میں اومی کرون ویریئنٹ کی 87.5 فیصد کی شرح کو ظاہر کرتی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرمتحدہ عرب امارات جانے والے مسافروں کو پرواز کی روانگی سے 4 گھنٹے قبل ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کئے گئے تھے۔
چوبیس گھنٹوں کے دوران مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ کئے گئے تو ان میں مجموعی طور 36 مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ مذکورہ تمام مسافروں کو سفر کی اجازت نہیں دی گئی، مثبت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سد مراد علی شاہ اور وزیر صحت سندھ نے کراچی ائیرپورٹ پر مانیٹرنگ مزید سخت کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیے ہیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید شدت دیکھنے میں آئی جبکہ کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے پھیلاؤ میں بھی شدت سے اضافہ ہو رہا ہے۔ کراچی میں کورونا کی شرح 9 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے جس کے پیش نظر شہریوں کو حفاظتی اقدامات کرنے اور ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں صیہونی کارروائیاں نسل کشی اور جنگی جرائم ہیں:ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 3 مئی 2025 سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے ہاتھوں غزہ میں جاری محاصرہ
مئی
پی ٹی آئی احتجاج: لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ
?️ 26 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث
نومبر
امریکہ کا قومی قرضہ 30 ٹریلین ڈالر سے زیادہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ کورونا وبا کے
فروری
جنگ کے بعد یوکرین ہو گا تو نیٹو میں شامل کریں گے نا
?️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ کے بعد سے اب تک ڈیڑھ
جولائی
مقبوضہ جموں وکشمیر: قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 2 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مئی
طولکرم میں صیہونی فوجی فلسطینی مجاہدین کے آہنی پنجوں میں گرفتار
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں: مغربی کنارے میں تعینات مزاحمتی فورسز نے ایک کاروائی کے
فروری
ای سی سی: بجٹ سے چند ہفتے قبل ریکارڈ 4 کھرب 34 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس منظور
?️ 6 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال کے اختتام سے تین ہفتے قبل
جون
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب یمن کے پہلو میں خنجر ہیں: توکل کرمان
?️ 11 اپریل 2022سچ خبریں: اخوان المسلمون کی ایک شاخ، اور 2011 کے نوبل امن
اپریل