?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کراچی میں دو اسپیشل اکنامک زونز بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ چینی سرمایہ کاروں کو مقامی تاجروں کے تعاون سے مختلف صنعتوں کے قیام میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں متعدد صنعتیں قائم ہو رہی ہیں جس کی بنیادی وجہ چین کے لیے عالمی تجارتی پالیسیوں میں تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی تاجر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ’میڈ ان پاکستان‘ برانڈ کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے چینی تاجروں کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک چین سے براہ راست درآمدات کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن چینی مصنوعات اب بھی بالواسطہ طور پر دوسرے ممالک کے ذریعے درآمد کی جاسکتی ہیں، خاص طور پر پاکستان سے، جو ابھرتے ہوئے تجارتی مواقع کے تحت درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے ترجیحی منزل ہوگی۔
صوبائی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت کراچی کے مختلف صنعتی زونز کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے تاکہ ان کے بنیادی ڈھانچے کو مخصوص منصوبوں اور ضروریات کے مطابق بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان زونز کو مالی اور انتظامی خودمختاری کے ساتھ بااختیار بنایا گیا ہے تاکہ وہ خود کو پائیدار طور پر قائم کر سکیں۔
ناصر حسین شاہ نے توانائی کے شعبے میں سندھ حکومت کی ’بڑی کامیابی‘ کا بھی حوالہ دیا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور صنعتکاروں کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر پارک منصوبے کے لیے 3.5 سینٹ فی یونٹ کے کم ٹیرف کی منظوری دی گئی ہے، جس سے کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں کو مختلف مراحل میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
ایران روس چین اتحاد نے صیہونیوں کو جھجھوڑا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری سیکورٹی کونسل کے بانی اور سربراہ امیر
مئی
صدر پاکستان نے جغرافیائی اور سیاسی تنازعات کو عالمی امن کیلیے خطرہ قرار دے دیا
?️ 21 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کی مقبولیت ختم
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:ایک نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ الاقصیٰ طوفانی آپریشن
اکتوبر
سوڈان اور اسرائیلی کے درمیان تعلقات کا معاہدہ ایک عبرانی اتحاد ہے: یمنی عہدیدار
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے
فروری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کامیابی کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کا دنیا کے مسلمانوں کے نام پیغام
?️ 22 مئی 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
مئی
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 12 دہشتگرد جہنم واصل
?️ 19 مئی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) بلوچستان، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز
مئی
موڈرنا ویکسین کن لوگوں کو لگائی جائے گی
?️ 4 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا
جولائی
حکومت کا 2002 سے توشہ خانہ تحائف خریدنے والوں کا ریکارڈ ویب سائٹ پر ڈالنے کا فیصلہ
?️ 23 فروری 2023لاہور:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے لاہور ہائی کورٹ میں 1947 سے اب
فروری