?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت کراچی میں دو اسپیشل اکنامک زونز بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ چینی سرمایہ کاروں کو مقامی تاجروں کے تعاون سے مختلف صنعتوں کے قیام میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے توانائی، منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ نے ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کے تجارتی مرکز کراچی میں متعدد صنعتیں قائم ہو رہی ہیں جس کی بنیادی وجہ چین کے لیے عالمی تجارتی پالیسیوں میں تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی تاجر مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ’میڈ ان پاکستان‘ برانڈ کے تحت برآمدات میں اضافے کے لیے چینی تاجروں کے ساتھ تعاون کرنے کے خواہاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ممالک چین سے براہ راست درآمدات کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن چینی مصنوعات اب بھی بالواسطہ طور پر دوسرے ممالک کے ذریعے درآمد کی جاسکتی ہیں، خاص طور پر پاکستان سے، جو ابھرتے ہوئے تجارتی مواقع کے تحت درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے ترجیحی منزل ہوگی۔
صوبائی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سندھ حکومت کراچی کے مختلف صنعتی زونز کے ساتھ فعال طور پر کام کر رہی ہے تاکہ ان کے بنیادی ڈھانچے کو مخصوص منصوبوں اور ضروریات کے مطابق بنایا جاسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان زونز کو مالی اور انتظامی خودمختاری کے ساتھ بااختیار بنایا گیا ہے تاکہ وہ خود کو پائیدار طور پر قائم کر سکیں۔
ناصر حسین شاہ نے توانائی کے شعبے میں سندھ حکومت کی ’بڑی کامیابی‘ کا بھی حوالہ دیا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور صنعتکاروں کو بہت بڑا فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بجلی کی پیداوار میں اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سولر پارک منصوبے کے لیے 3.5 سینٹ فی یونٹ کے کم ٹیرف کی منظوری دی گئی ہے، جس سے کراچی اور سندھ کے دیگر حصوں کو مختلف مراحل میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
وزیر خارجہ نے کشمیر کے مسئلہ پر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو لکھا خط
?️ 5 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کے
اگست
جہاد اسلامی فلسطین کے ایک اعلی کمانڈر شہید
?️ 17 مئی 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے مغربی غزہ میں ایک کار کو نشانہ بنایا
مئی
یمن میں ایک امریکی فوجی ہلاک
?️ 29 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ یمن میں ان کا ایک
اپریل
سی پیک سے متعلق عمر ایوب کا آرمی چیف جنرل سے اہم مطالبہ
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ’سی پیک سے متعلق انٹیلی
جون
ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں
اکتوبر
خیبر پختوانخواہ میں پی ٹی آئی کو لگا بڑا دھچکا
?️ 20 فروری 2021سیالکوٹ(سچ خبریں)ضمنی انتخابات کے دوران پنجاب میں پر تشدد واقعات ہوئے جس
فروری
عراق کو ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی
?️ 26 نومبر 2025 عراق کو ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے:امریکی ایلچی عراق میں حالیہ
نومبر
سعودی فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے کھول دی گئی: اسرائیل ہیوم
?️ 5 جون 2022سچ خبریں: اسرائیلی اخبار ہیوم نے آج اتوار کو لکھا ہے کہ
جون