?️
کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی پہلی لہر پر ہم نے کامیابی سے قابو پایا، اب کورونا کی تیسری لہر سے نمٹ رہے ہیں۔ انسداد کورونا ٹاسک فورس میں مختلف اداروں کے نمائندے ہوتے ہیں۔ ہمیں ٹاسک فورس نے سختی سے کہا ہے کہ احتیاط کریں انہوں نے کہا کہ کراچی میں کیسز کی شرح زیادہ ہے لہذا مزید سختی کرنی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد سے زیادہ ہے۔ ہم نے مزید سختی کرنی ہے، ایس او پیز میں نرمی نہیں کرسکتے۔ اسپتالوں میں دستیاب بیڈز تیزی کے ساتھ بھر رہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کے بعد مثبت کیسز کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ عید کے بعد ایک ہفتے میں کیسز کی شرح 8 فیصد ہے۔ رمضان سے قبل کورونا کیسز کی تعداد کم تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان اور آؤٹ ڈور ڈائننگ پر پابندی رہے گی۔ دکانوں کو 8 کے بجائے 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام اسکولز اور کالجز 2 ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔ سندھ اسمبلی نے اس حوالے سے قرارداد منظور کی ہے۔ حکومت اس معاملے میں اچھے طریقے سے کردار ادا کرسکتی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی تقسیم 1991 کے معاہدے کے تحت ہونی چاہیے۔ ایک صوبے کو سر سبز اور دوسرے کو بنجر بنانے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکی وزارتِ انصاف کے دو اہم اداروں کے انضمام کی کارروائی جاری
?️ 17 مئی 2025سچ خبریں: چار مطلع ذرائع نے رائٹرز نیوز ایجنسی کو بتایا کہ
مئی
غزہ کی جنگ بند ہونے تک کوئی معاہدہ نہیں ہوگا: ابوزہری
?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:حماس تحریک کے سربراہ سامی ابو زھری نے کہا کہ غزہ
جنوری
یمن کی تقسیم کا منصوبہ ناکام
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:ابوظہبی اور دبئی پر یمنی افواج کا حالیہ حملہ متحدہ عرب
جنوری
ٹرمپ خطے میں کس لیے آیا ہے ؟
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: عبدالباری عطوان، الرائی الیوم کے ایڈیٹر ان چیف اور ممتاز فلسطینی
مئی
ملک کیخلاف سازش کبھی معاف نہیں کی جائے گی۔ گورنر پنجاب
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک
اکتوبر
بھارت میں صحافیوں پر تشدد اور حملوں کے حوالے سے اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 22 اپریل 2021پیرس (سچ خبریں) بھارت میں جب سے انتہاپسند جماعت بی جے پی
اپریل
اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے
دسمبر
صہیونی ریاست نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی: فلسطینی مزاحمت
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
جولائی