?️
سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت نے نویں سے 12ویں جماعت کے طلبا کو 6 ستمبر سے صوبے بھر کے تمام نجی اور سرکاری شعبوں کے اسکولوں اور کالجوں میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے فیصلہ پیر کو سندھ کی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، وزیر تعلیم سید سردار شاہ سمیت دیگر حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔
فیصلے کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت 14لاکھ 20ہزار طلبا کو ویکسین دی جائے گی۔وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف اسکولوں اور کالجوں میں ویکسینیشن مہم میں 2ہزار 527 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ ویکسینیشن پہلے ضلعی سطح پر شروع کی جائے گی اور بعد میں اسے تعلقہ کی سطح تک توسیع دی جائے گی۔
اس دوران وزیر صحت نے اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بچوں کو ویکسین لگانے کے لیے والدین کی رضامندی حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد ویکسین لگوانے والے طلبا کی رجسٹریشن بھی یقینی بنائی جائے گی۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ وہ تمام تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے سے پہلے چھ دن کے اندر تمام ضروری انتظامات مکمل کر لے گی۔
20 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں مزید ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گی تاکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ ویکسین لگوا سکے۔
کراچی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھا کہ اسکول 23 اگست کے بجائے 30 اگست کو دوبارہ کھلیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ بچوں کو اسکولوں میں داخلے کے لیے اپنے والدین کے ویکسینیشن کارڈ دکھانا ہوں گے لہٰذا والدین کے لیے لازم ہو گیا ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر خود کو ویکسین لگائیں۔
بعد ازاں 23 اگست کو ایک پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر تعلیم نے اعلان کیا تھا کہ جن اسکولوں نے اپنے 100 فیصد عملے کو کووڈ-19 کی ویکسین دی ہے انہیں 30 اگست سے کھولنے کی اجازت دی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ بچوں کو صرف اس صورت میں اسکول جانے کی اجازت دی جائے گی جب ان کے والدین ویکسین لگوا لیں گے، والدین کو نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی سے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کر کے جمع کرانے ہوں گے۔


مشہور خبریں۔
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے نئے وزیر اعلی منتخب ہو گئے
?️ 29 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) عبدالقدوس بزنجو کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔عبدالقدوس
اکتوبر
وفاقی حکومت متنازع کینال منصوبے سے فوری دستبرداری کا اعلان کرے، نثارکھوڑو کا مطالبہ
?️ 29 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے
دسمبر
20 اپریل کے بعد ٹی ایل پی ختم ہو جائے گی
?️ 18 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد
اپریل
وقت آگیا ہے پاک-چین دوستی مزید مستحکم کی جائے، انوار الحق کاکڑ
?️ 20 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا
اکتوبر
اسرائیلی فوجی کمانڈر کے درمیان لبنان کے بارے میں بات چیت
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: اناطولیہ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان
نومبر
5 یمنی سعودی عرب کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل
?️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب نے ایران کے خلاف اپنے معمول کے الزامات کو
ستمبر
وزیر اعظم نے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ کو یونیورسٹی کا درجہ دینےکی منظوری دے دی
?️ 22 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد
اکتوبر
غزہ کی حمایت کے لیے ہماری جنگ لامحدود ہے: یمنی وزیر دفاع
?️ 18 مارچ 2024سچ خبریں:یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے یوم وعدہ کی
مارچ