سندھ حکومت عید کے دوران ویکسینیشن سینٹرز کھلے رکھے گی

?️

سندھ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا  اجلاس سے متعلق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کررونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر لوگ کورونا سے متعلق ایس او پیز کا خیال نہیں رکھیں گے اور عید کی مبارک باد کے لیے بغل گیر ہوں گے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں گھریلو سطح پر تقاریب کا انعقاد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہوگا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس عید کے موقع پر لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے گھروں پر گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر بلدیات نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں انتظامیہ کے علاوہ ماہرین نے بھی شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ماہر ڈاکٹروں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں۔ناصر حسین نے زور دیا کہ ‘جتنی احتیاط کریں گے اسی قدر آپ، آپ کے اہلخانہ اور رشتے دار کورونا سے محفوظ رہیں گے’۔

علاوہ ازیں انہوں ںے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اجلاس میں ریسٹورنٹ کو واضح شرائط کے تحت ٹیک اوے کی سہولت دے دی گئی ہے جبکہ ٹیک اوے کے لیے جانے والے شہری اپنی گاڑی سے نہیں اُتریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو کرسیاں لگانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

گلوکار ابرار الحق کا اچھے وقت میں دوبارہ سیاست میں آنے کا عندیہ

?️ 17 دسمبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اچھے وقت میں

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر قومی ادارہ

پوپ فرنسس کا ایٹمی تصادم کے بارے میں انتباہ

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما نے روس اور یوکرین

آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے

سی ٹی ڈی نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

?️ 9 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سی ٹی ڈی نے

امریکہ کی جاب سے اسرائیل کو لبنان پر حملوں کی مکمل آزادی

?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: غالب ابو زینب، حزب‌الله کے سیاسی کونسل کے رکن نے صہیونی

یمنیوں کے ہاتھوں صیہونیوں کی نیندیں حرام

?️ 30 دسمبر 2024سچ خبریں:یمنی تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے

بچوں کو اسمارٹ فون کی لت سے کیسے بچائیں؟

?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بیٹا فون کم استعمال کرو، آنکھیں خراب ہو جائیں گی۔۔۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے