?️
سندھ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا وائرس ٹاسک فورس کے ساتھ ایک اہم اجلاس ہوا اجلاس سے متعلق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ کررونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ عید الفطر کے موقع پر لوگ کورونا سے متعلق ایس او پیز کا خیال نہیں رکھیں گے اور عید کی مبارک باد کے لیے بغل گیر ہوں گے انہوں نے کہا کہ عید الفطر کی چھٹیوں میں گھریلو سطح پر تقاریب کا انعقاد کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ گزشتہ برس عید کے موقع پر لوگ ایک دوسرے سے ملنے کے لیے گھروں پر گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے کیسز میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔وزیر بلدیات نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں انتظامیہ کے علاوہ ماہرین نے بھی شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور ماہر ڈاکٹروں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ عید صرف اپنے گھر میں اپنے بچوں کے ساتھ منائیں۔ناصر حسین نے زور دیا کہ ‘جتنی احتیاط کریں گے اسی قدر آپ، آپ کے اہلخانہ اور رشتے دار کورونا سے محفوظ رہیں گے’۔
علاوہ ازیں انہوں ںے بتایا کہ اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ عید کی چھٹیوں کے دوران صوبے بھر میں ویکسینیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اجلاس میں ریسٹورنٹ کو واضح شرائط کے تحت ٹیک اوے کی سہولت دے دی گئی ہے جبکہ ٹیک اوے کے لیے جانے والے شہری اپنی گاڑی سے نہیں اُتریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹ کو کرسیاں لگانے کی بالکل بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کی صورت میں ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی نئی تفصیلات سامنے آئیں
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:ما خفی اعظم پروگرام میں صیہونی حکومت کی فوج کے ہاتھوں
مئی
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کو انوکھی دھمکی
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کی فوج نے تائیوان کے علیحدگی پسندوں خلاف سخت
مارچ
ہمارے میزائلوں کی درستگی اور طاقت ہر روز بڑھ رہی ہے:الحوثی
?️ 30 جون 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ہمارے
جون
صیہونی فوجی ریڈیو کا داعش سے وابستہ گروہ کے سرغنہ سے انٹرویو؛ انتشار پھیلانے کی کوشش
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:غزہ کے علاقے رفح میں سرگرم داعش سے وابستہ گروہ
جون
امریکہ پر بھروسہ کرنے سے فلسطینی سرزمین کو نقصان پہنچا ہے: اسلامی جہاد
?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:طارق سلمی نے پیر کے روز مزید کہا کہ امن معاہدے
فروری
خونریز تنازع کی داستان؛جموں و کشمیر کا بھارت سے الحاق کیسے ہوا؟
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:پاکستان کے صدر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر اپنے
فروری
مصری عوام کے بارے میں صیہونی میڈیا کا عجیب اعتراف
?️ 26 جون 2023سچ خبریں:زمان اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیل میں سمجھوتہ کے حامی بھی
جون
روپیہ مستحکم ،ڈالر کی تنزلی جاری
?️ 11 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ ماہ ریکارڈ پست ترین سطح پر
اگست