🗓️
کراچی: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جماعت اسلامی کے رکن شیر عالم اور کارکن ذاکر عباسی کے گھروں کا دورہ کیا، شیر عالم کے صاحبزادے محمدعارب، ذاکر عباسی کے والد ابراہیم عباسی اور بھائی جے آئی یوتھ ضلع سائٹ غربی کے ڈپٹی سیکریٹری ناصر عباسی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
شیر عالم جماعت اسلامی کیماڑی کے امیر فضل احد کے چچا سسر تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے مرحومین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈکیتی و قتل کی اس واردات کی شدید مذمت کی۔ حافظ نعیم الرحمن نے جرائم کی روک تھام، مسلح ڈکیتیوں کو کنٹرول کرنے میں سندھ حکومت اور محکمہ پولیس کی مکمل ناکامی و نا اہلی کی بھی شدید مذمت کی اور کہا کہ صرف رمضان المبارک میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں 20شہری اور رواں سال 60افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی زندگی گنوا چکے ہیں۔
شہر میں ڈاکو راج قائم ہے،سندھ حکومت اور محکمہ پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ اور اعلیٰ پولیس حکام عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بجائے کراچی میں جرائم کی وارداتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کر نے کے بیانات دے کر کراچی کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں، جرائم و ڈکیتی کی بہت سی وارداتوں میں خود پولیس والے ملوث پائے گئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے اور حکومت اور محکمہ پولیس میں موجود جرائم کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع غربی سائٹ عبد الرزاق خان، امیر ضلع کیماڑی فضل احد، جے آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی و دیگر بھی موجود تھے۔
مشہور خبریں۔
بحرین نے لاپیڈ کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: بحرین کے ولی عہد اور وزیر اعظم سلمان بن حمد
جولائی
جنرل ندیم رضا ریٹائر، پاک فوج کی قیادت میں تبدیلی کا عمل شروع
🗓️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) جنرل ندیم رضا نے ملٹری سروس سے ریٹائرمنٹ کے
نومبر
پاکستان اپنے وسائل جنگ لڑنے میں ضائع نہیں کرنا چاہتا، وزیراعظم
🗓️ 8 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
جولائی
فوجی سربراہ کے نام بانی پی ٹی آئی کے پیغام پر حکومت کا ردعمل
🗓️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنا اللہ نے فوجی سربراہ
جولائی
بھارتی جیلوں میں نظر بند تمام کشمیریوں کو رہا کیا جائے: ڈاکٹر بلقیس شاہ
🗓️ 25 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظر بند
اپریل
حماس کو دہشت گرد قرار دینے والی برطانوی وزیر داخلہ کون ہیں؟/ صہیونیوں سے دوستی اور مہاجرین کے ساتھ سختی
🗓️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل اس سے پہلے بھی بہت سے
نومبر
والد سے ملاقات کیلئے بےتاب ہوں، مریم نواز
🗓️ 5 اکتوبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پاسپورٹ واپس ملنے
اکتوبر
70 لاکھ سے زائد یمنی غذائی قلت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ کا اعلان
🗓️ 20 ستمبر 2021سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ
ستمبر