سندھ حکومت اور ریلوے کا کے سی آر کی بحالی کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

?️

کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت اور پاکستان ریلوے نے طویل عرصے سے التوا کا شکار کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کی بحالی کے لیے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے پر تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو تجویز دی کہ سندھ اور ریلوے کے ٹیکنیکل ماہرین مشترکہ طور پر منصوبے کے طریقہ کار تیار کریں۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق، مراد علی شاہ نے کے سی آر کی بحالی کی فوری ضرورت پر زور دیا اور منصوبے میں مسلسل تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کے سی آر روزانہ تقریباً 6 لاکھ 50 ہزار مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا اور کراچی میں مشرق تا مغرب اور شمال تا جنوب اہم ربط قائم کرے گا۔

تاہم، منصوبہ چونکہ سی پیک کے تحت مکمل ہونا ہے، اس لیے تازہ فیزیبلٹی رپورٹ تاحال چینی حکام کی منظوری کی منتظر ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر کو ایک مشترکہ حکمتِ عملی کی تجویز دی، جس کے تحت سندھ حکومت اور ریلوے مل کر منصوبہ تیار کریں گے جب کہ ڈونر ایجنسیوں اور نجی شعبے کو بھی شامل کیا جائے گا۔

وفاقی حکومت نے منصوبہ سی پیک کے تحت مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور منظور شدہ پلان کے مطابق کے سی آر کا روٹ 43.2 کلومیٹر طویل ہوگا، جس میں 25.51 کلومیٹر اونچائی پر اور 17.7 کلومیٹر سطح زمین پر ہوگا جب کہ منصوبے یں کل 24 اسٹیشن شامل ہیں جن میں 13 اونچائی پر اور 11 سطح زمین پر ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران ڈرگ روڈ، کراچی یونیورسٹی، اردو کالج اور گیلانی اسٹیشن کے قریب 11 ایکڑ سے زیادہ ریلوے کی زمین خالی کرالی گئی ہے، تاہم لیاقت آباد اور اردو کالج کے قریب اب بھی تجاوزات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر ریلوے کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت کے سی آر روٹ پر انسداد تجاوزات آپریشنز اور شہری بحالی کے اقدامات میں ریلوے کی مکمل معاونت کرے گی۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں اداروں کے ماہرین مل کر کے سی آر منصوبے کے حتمی طریقہ کار، اسٹیشنوں کی آؤٹ سورسنگ اور نئی ٹرین سروسز پر کام کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے وزیراعلیٰ کی تجاویز سے اتفاق کیا اور وفاقی حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

مشہور خبریں۔

سول و عسکری تنصیبات پر حملے پاکستان کےخلاف جنگ ہیں، وزیر دفاع

?️ 19 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں امریکی فوجیوں کی مشکوک نقل و حرکت

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی سیکورٹی ذرائع نے عراق اور شام کے درمیان سرحدی

آبادی میں اضافہ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے: صدر مملکت

?️ 11 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے تشویش کا اظہار کرتے

صہیونی حکومت نے ایک بار پھر بحری قزافی کو دہرایا کشتی حنظلہ پر حملہ

?️ 27 جولائی 2025صہیونی حکومت نے ایک بار پھر بحری قزافی کو دہرایا کشتی حنظلہ

سعودی عرب صیہونیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے درپے

?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک "نجباء” کے ترجمان نے سعودی شیعہ

غزہ میں صیہونیوں کی حالت زار

?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں: القسام بٹالینز کے ترجمان نے کہا کہ غزہ میں صہیونی

بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 22 ہوگئی

?️ 28 اپریل 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرچ

افغانستان میں اقوام متحدہ کے لیے ایک بڑا چیلنج 

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ ان افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے