?️
کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24 جنوری سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے یہ رواں سال کی پہلی خصوصی انسداد پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے، 20اضلاع میں 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ سال 2021 میں پورے پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔
اس حوالے سے ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت اندرون سندھ میں24 جنوری سے30جنوری2022 تک پولیو مہم چلائی جائے گی۔یہ رواں سال کی پہلی خصوصی انسداد پولیو مہم ہے جو پاکستان بھر میں چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے دوران سندھ کے 20 اضلاع میں تقریباً 58 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق شہر کراچی کے تمام اضلاع میں 20لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اگست2020 سے لے کر اب تک تقریباً ہر ڈیڑھ ماہ بعد پولیو مہم چلائی گئی ہے۔کراچی سمیت پورے اندرون سندھ میں جولائی 2020 سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں کیا گیا اور گٹر کا پانی بھی جولائی 2021 سے پولیو وائرس سے پاک ہے۔
سال 2021 میں پورے پاکستان میں ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کا تعلق بلوچستان سے ہے، دسمبر2021 کی انسداد پولیو مہم میں99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو نے تمام والدین سے اپیل کی ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو بچانے اور پولیو کے خاتمے میں حکومت کی مدد کیجئے۔
مشہور خبریں۔
صدر مملکت اور وزیراعظم کی ایران پر حملے کی مذمت، اسرائیل کا غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف
جون
یمن میں حقیقی اہداف کے ساتھ امریکہ-سعودی مشترکہ فضائی مشق
?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: فوجی سرگرمیوں اور مشقوں کا احاطہ کرنے والے ایک امریکی
دسمبر
برطانوی سیاستدان بحران کے وقت غائب ہو جاتے ہیں:دی گارڈین
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی کنفیڈریشن آف نیشنل ہیلتھ سروسز نے سرکاری حکام کو لکھے
اگست
دیا مرزا کے تعریفی کلمات پر پریانکا چوپڑا کا ردعمل
?️ 25 دسمبر 2021ممبئی ( سچ خبریں) بالی ووڈ میں دیسی گرل کی شہرت رکھنے
دسمبر
حکومت نے مری کا راستہ بند کر دیا
?️ 8 جنوری 2022مری (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا
جنوری
ریاض کے سفر کی وجہ سے بائیڈن نے یمن کے بحران سے رخ موڑا
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ہفتے کے شروع
جولائی
پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور
نومبر
تیونس کے انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر فلسطین کی آزادی کا نعرہ
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:اپنے انقلاب کی فتح کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر، جس
جنوری